خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 366

خطبات محمود جلد سوم تَرِبَتْ يَدَا گ - له تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے تو دین کی خاطر شادی کر۔تَرِبَتْ يَدَاكَ۔بد دعائیہ فقرہ نہیں بلکہ یہ ایک عربی محاورہ ہے جو پیار کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ہر انسان خواہش کرتا ہے کہ اس کا اور اس کی بیوی کا جمال قائم رہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ خوبصورتی ایک عارضی شئے ہے۔دوسری چیز جس کے لئے انسان شادی کرتا ہے وہ مال ہے۔مال خرچ کرنے کے لئے ہوتا ہے اور مال کی قیمت دراصل وہی ہوتی ہے جس کے لئے وہ خرچ کیا جائے۔جو مال خرچ نہ ہو اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔تیسری چیز حسب و نسب ہے یہ بھی ایک بوجھ ہوتا ہے مثل مشہور ہے کہ جب گیدڑ اکٹھے ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک "پدرم سلطان بود " کہتا ہے اور باقی تمام گیدڑ " تراچہ تراچہ " کہنے لگ جاتے ہیں۔تو ماں باپ کا بڑے خاندان سے ہونا ایک بوجھ ہوتا ہے صرف اس لئے کہ لوگ کہیں کہ یہ بڑے حسب و نسب والا ہے۔ہمیشہ انسان کو اپنی پوزیشن قائم رکھنے کا خیال رہتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں کام آنے والی اور مستقبل پر اثر ڈالنے والی چیز صرف دین ہے۔دین اس حالت کا نام ہے جو انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے وہ سوز و گداز وہ رقت اور وہ خشوع جو دل میں پیدا ہوتا ہے حقیقتاً وہی دین ہے۔جو نماز نیکی اور تقویٰ پیدا نہ کرے وہ اصل نماز نہیں ہوتی، اسی طرح وہ روزہ بھی اصل دین نہیں جو انسان کے دل میں مخلوق سے ہمدردی کے جذبات پیدا کر کے انسان کو اللہ کے قریب نہ کر دے بلکہ وہ چیز جو اس کے پیچھے ہے اصل دین ہے۔اسی طرح وہ حج بھی اصل دین نہیں جس سے محض حاجی کہلانا مقصود ہو بلکہ جن پاک امنگوں کو دل میں لئے ہوئے حج کیا جائے وہ اصل دین ہے یہی زکوۃ کا حال ہے۔جس نیت اور ” خواہش سے کوئی انسان دوسرے سے نیکی اور بھلائی کرتا ہے وہی حصہ دین کہلاتا ہے۔تمام دنیا کے مذاہب انسان کی تربیت اس کے بالغ ہونے سے شروع کرتے ہیں لیکن اسلام انسان کی اصلاح اور تربیت اس کی پیدائش سے پہلے شروع کر دیتا ہے۔جیسے رسول کریم ا نے فرمایا عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ - دین کی خاطر شادی کرو۔دین اس تڑپ اور تقویٰ کی کچی خواہش کا نام ہے جو انسان کو اللہ تعالٰی کے قریب کر دیتی ہے۔بِذَاتِ الدِّينِ والی شرط مرد عورت دونوں کے لئے ہے صرف عورت کے لئے نہیں۔جب عورت اور مرد دونوں ایسے ہوں گے تو گویا اچھا پیچ اور اچھی زمین مل جائے گی۔اسلام نے میاں بیوی کے تعلقات کی بنیاد دین پر رکھی ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔مرد عورت کے پاس جاتے وقت یہ دعا