خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 286

خطبات محمود YAY جلد سوم ہے جن کا ایک دوسرے سے زوجیت کا تعلق رکھا گیا ہے۔انسان اور خوراک میں زوجیت کا تعلق ہے۔انسان اور ہوا زوج ہیں انسان اور پانی زوج ہیں انسان اور روشنی زوج ہیں۔زوج کے معنے دو چیزیں ہیں جن کا آپس میں ملنے سے مکمل وجود بنے۔کھانا انسان کے لئے اور انسان کھانے کے لئے زوج ہے، ہوا انسان کے لئے اور انسان ہوا کے لئے زوج ہے ، پانی انسان کے لئے اور انسان پانی کے لئے زوج ہے۔پھر ہر چیز کی علیحدہ زوج ہے بخار کے لئے کونین زوج ہے۔کونین اپنی جگہ بخار نہیں اتار سکتی اور بخار اپنی جگہ اس سے اثر پذیر نہیں ہو سکتا لیکن سب بخار کے ساتھ کو نین ملا دی جائے تو نتیجہ پیدا ہوتا ہے۔غرض انسان کے ہر طرف دائیں بائیں آگے پیچھے اور نیچے احتیاج ہی احتیاج ہے مگر باوجود اس کے سب سے زیادہ خدا تعالٰی کا انکار انسان ہی کرتا ہے۔بھینس بھی زوج کی محتاج ہے اور گھوڑا بھی لیکن انسان سے کم۔ان کی احتیاج شہوانی اغراض تک ہی محدود ہوتی ہے۔مگر انسان تمدنی، سیاسی اور مذہبی لحاظ سے بھی محتاج ہے انسان کے سوا اور کسی چیز کو ان باتوں کی احتیاج نہیں۔اسی طرح گدھے اور گھوڑے کو کتابوں کی ضرورت نہیں، حساب اور تاریخ کی ضرورت نہیں، فلسفہ اور فقہ کی ضرورت نہیں، نہ ایجاد کی ضرورت ہے نہ شریعت کا محتاج ہے لیکن انسان کو ان سب کی ضرورت ہے۔غرض انسان ان سب چیزوں سے زیادہ محتاج ہے اس لئے ان سب سے زیادہ خدا تعالیٰ کا اقرار کرنے کے دلائل رکھتا ہے اور اس کی ضرورت بھی تھی کیونکہ انسان ہی ہے جو خدا کا انکار کر سکتا ہے اس وجہ سے خدا تعالیٰ نے اسے زیادہ احتیا جیں لگا دیں۔اب کہنے کو تو انسان کہتا ہے میں اعلیٰ ہوں اور گھوڑا ادنی ہے لیکن احتیاجوں کے لحاظ سے انسان گھوڑے سے ادنیٰ ہے۔دیکھو گھوڑا اپنے تھان پر بندھا رہے تو کیا خوش رہتا اور کیسی خوشی سے ہنہناتا ہے لیکن انسان کو اگر بے کار کر کے بٹھا رکھا جائے تو بیمار ہو جائے۔اسی طرح ایک بیمار گھوڑایا گدھا یا کتا ایک جگہ خاموشی سے پڑا رہتا ہے۔لیکن اگر کوئی انسان بیمار ہو اور دو گھنٹے اسے اکیلا رہنا پڑے تو غصے ہونے لگ جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان محتاج ہے کہ کوئی دوسرا اس کے پاس بیٹھ کر اس سے باتیں کرے لیکن گھوڑے یا گدھے کو یہ احتیاج نہیں ہے۔غرض انسان کو خدا تعالیٰ نے زیادہ احتیاجوں میں جکڑ دیا ہے کیونکہ اس میں انکار کرنے کا مادہ رکھا گیا تھا مگر تعجب ہے انسان جتنا زیادہ محتاج ہے اتنا ہی زیادہ خدا تعالیٰ کا منکر ہوتا ہے۔