خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 272

خطبات محمود ۲۷۲ کے پوتے ہیں اور انہیں ایک فوقیت حاصل ہے اور وہ یہ کہ جب ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب کو سلسلہ کے متعلق اظہار خیال کا موقع نہ ملا تھا اس وقت انہوں نے بیعت کی تھی۔اگرچہ ان کی اس وقت کی بیعت میں اساتذہ کا بہت کچھ دخل تھا اور خود میرا بھی دخل تھا۔میرے ذریعہ ہی ان کی بیعت کا پیغام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا گیا تھا اور مجھے خوب یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان کی بیعت کے متعلق سن کر بہت خوش ہوئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی والدہ سے بہت محبت تھی۔جب خاندان میں بہت مخالفت تھی اور آنا جانا بھی بند تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے عزیز احمد کی والدہ کئی بار آتی جاتی ہیں اور روتی رہتی ہیں کہ لوگوں نے خاندان میں یہاں تک تفرقہ ڈال دیا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے مل بھی نہیں سکتے۔دو سرا خاندان میر صاحب کا ہے جن سے ساری قادیان واقف ہے۔واقف تو مرزا عزیز احمد صاحب سے بھی ہے مگر میں نے اس لئے ذکر کیا ہے کہ وہ اس نقص کی اصلاح کرلیں۔میں امید کرتا ہوں کہ دوست اس نکاح کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کریں گے۔میں پانچ ہزار روپیہ خبر پر اس نکاح کا اعلان کرتا ہوں۔الفضل ۷۔مارچ ۱۹۳۰ء صفحہ ۸ تا ۱۱) شة الفضل ہے۔فروری ۱۹۳۰ء صفحہ ) ته الفجر : ۳۵۲۸ د النساء : ۲ شه مسند احمد بن فضیل جلد ۶ صفحه ۲۲۸ شه رندی ابواب الزهد باب ما جاء فى معيشة النبي واهله تذکرہ صفحہ ۷۰۔ایڈیشن چهارم که بخاری کتاب بدء الخلق باب الارواح جنود مجندة