خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 219

خطبات محمود ۲۱۹ جلد سو عائد ہے وہ عمدہ اور نیک بن جائے تو فی الواقع نکاح کے نتائج عمدہ اور ثمرات نیک پیدا ہو گئے اور اگر نہیں تو پھر اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اس نے نکاح جیسے ضروری کام کو بغیر اس کا مقصد سوچے بغیر اس کے باعث پر غور کئے اور بغیر اس کے نتائج اور ثمرات کو ذہن نشین کئے یونسی کر لیا تھا۔اگر ایک شخص نیک اور عمدہ اولاد نہ چھوڑے اور اس کی اولاد بری ہو تو اس سے دشمن بھی پناہ مانگتا ہے۔پس انسان کو چاہئے کہ ان سب امور کو پہلے سوچے اور ان پر اچھی طرح غور کرے اور پھر ان کو ہر وقت مد نظر رکھے تا کہ اس کے تمام کام موجب خوشی ہوں۔الفضل ۱۳- اپریل ۱۹۲۶ء صفحه ۵) نه تاریخ کا تعین الفضل سے نہیں ہو سکا۔له الاحزاب : ۷۲۷۱ ه الحشر: