خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 671 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 671

خطبات محمود 461 جلد سوم یہ دوسری شادی ہے جس میں ایک مبلغ سے تعلقات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔یعنی یہ لڑکی جس کے نکاح کا میں اعلان کرنا چاہتا ہوں بھائی عبدالرحیم صاحب کی تو اسی ہے اور اس سے قبل ان کی دوسری لڑکی کے سوتیلے بیٹے ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب نے باوجود اس کے کہ وہ مالدار شخص ہیں اور اڑھائی تین ہزار روپیہ آمد پیدا کر رہے ہیں اپنی لڑکی کے لئے مبلغ کو چنا ہے اور مبلغ کو پچاس ساٹھ روپیہ ملتے ہیں۔پس موجودہ افسوس ناک حالات کے باوجود یہ نہایت نیک نمونہ ہے جو ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب نے دکھایا ہے اور اس موقع پر بھی اگر چہ یہ نسبتا پہلے واقعہ سے کم درجہ رکھتا ہے ایک مبلغ سے تعلق پیدا کرنے کی خواہش نمایاں پائی جاتی ہے اور یہ ایک نیکی کی بات ہے بشرطیکہ اس سے دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھائیں اور شادیوں کو اپنی دنیا داری کے چھپانے کا ذریعہ نہ بنائیں۔✓ له بخاری باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم - كم Pn fc Po Pz Pr Pf۔له بخاری کتاب النکاح باب الاكفاء في الدين