خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 672 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 672

خطبات محمود ۱۴۸ جلد سوم اعلانات نکاح بر موقع جلسه سالانه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۵۵ء) ۲۶ دسمبر ۱۹۵۵ء جلسہ سالانہ کے افتتاح سے قبل حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے سید میر محمود احمد صاحب کا نکاح صاحبزادی امتہ المتین صاحبہ کے ساتھ اور صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا نکاح صاحبزادی امتہ الوحید بیگم صاحبہ کے ساتھ پڑھا۔اس موقع پر مزید پانچ نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا : خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: افتتاحی کلمات اور دعا سے پہلے میں چند نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔عام طریق کے مطابق تو نکاح ۲۹ دسمبر کو ہوا کرتے ہیں مگر ان نکاحوں میں کچھ مستثنیات ہیں ایک تو یہ کہ ایک نکاح میری اپنی لڑکی امتہ المتین کا ہے جو سید میر محمود احمد صاحب ابن میر محمد اسحق صاحب سے قرار پایا ہے۔دوسرے عزیزم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی لڑکی عزیزہ امتہ الحئی کا نکاح ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب لاہور سے قرار پایا ہے تیسرے امتہ الوحید بیگم بنت مرزا شریف احمد صاحب کا نکاح عزیزم مرزا خورشید احمد صاحب ابن مرزا عزیز احمد صاحب سے قرار پایا ہے۔چوتھے امتہ الحفیظ صاحبہ بنت چوہدری اسد اللہ خاں صاحب کا نکاح خواجہ سر فراز احمد صاحب ابن خواجه عبدالرحمن صاحب سیالکوٹ سے قرار پایا ہے پانچویں یہ نکاح بھی خصوصیت رکھتا ہے کیونکہ ایک پاکستانی لڑکی ایک انڈو نیشین واقف زندگی کے ساتھ بیاہی جانے والی ہے یعنی امتہ النصیر بیگم بنت مولوی محمد تقی صاحب کا نکاح صالح شبیبی صاحب ابن سلیمان شبیبی انڈونیشیا سے قرار پایا