خطبات محمود (جلد 3) — Page 638
خطبات محمود ۶۳۸ جلد سوم ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں۔پھر حضرت حسن نے سوال کیا۔کیا آپ کو خدا سے محبت ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں۔حضرت حسن نے کہا کہ پھر تو آپ مشرک ہیں آپ مجھ سے بھی محبت کرتے ہیں اور خدا سے بھی محبت کرتے ہیں۔حضرت علیؓ نے فرمایا۔ٹھیک ہے کہ میں تم سے بھی محبت کرتا ہوں اور خدا سے بھی محبت کرتا ہوں مگر تمہاری محبت اگر خدا کی محبت سے ٹکرا جائے تو میں اس کو مسل ڈالوں گا۔کہ جب تک یہ روح کام نہیں کرتی ہمارا ارادہ اور ایمان اصلاح کے لئے کافی نہیں ہو سکتا کسی بڑے سے بڑے آدمی کا ایمان بھی دنیا کی اصلاح کے لئے کافی نہیں ہو سکتا، ایک نبی کا ایمان بھی آئندہ دنیا کی اصلاح کے لئے کافی نہیں خود رسول اللہ ا کا ایمان بھی آئندہ زمانے کی اصلاح کے لئے کافی نہیں ہو سکتا۔خود خداتعالی فرماتا ہے بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ شے کہ جو پیغام تم لائے ہو لوگوں تک پہنچاؤ تا تمہارا وجود مستقبل کی دنیا کے لئے مفید ہو۔ورنہ تمہارا وجود اپنے لئے مفید ہو گا اس دنیا کے لئے مفید ہو گا مگر اگلوں کے لئے نہیں ہوگا۔لیکن اگر تم تبلیغ کرو گے اور اپنے قائم مقام پیدا کرو گے تو تمہارا نور ہر زمانہ میں روشنی تا رہے گا۔جب اس نقطہ نگاہ کو دنیا سمجھ لے اور اولاد کی محبت امانت سمجھ کر کرے کہ وہ قربانی کے بکرے ہیں جو تیار کئے گئے ہیں۔عید کے بکرے کو اس لئے نہیں کھلاتے کہ وہ اس کو چومیں گے اور چاہیں گے۔اس نقطہ نگاہ سے اگر اولاد کی تربیت کی جائے اور اولاد پیدا کی جائے تو یقیناً دین کی ترقی کا موجب ہوگی اور اگر اس طرح تربیت نہیں کی جاتی تو پھر کچھ بھی نہیں۔خدا تعالیٰ نے انسان کو ہر قسم کی مخلوق کا جامع بنایا ہے، سارے حیوانوں کا بھی جامع بنایا ہے، انسان کا بچہ سانپ اور بچھو کا بچہ بھی بن سکتا ہے، بھیڑیے کا بچہ بن سکتا ہے، شیر کا بچہ بھی بن سکتا ہے اور انسان کا بچہ بھی بن سکتا ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ وہ اپنے اعمال کی وجہ سے فرشتوں کا بچہ کہلانے کا مستحق بھی ہو سکتا ہے۔له الفضل -۴- ایریل ۱۹۴۸ء صفحه ۴ الفضل ۲۵ - اپریل ۱۹۴۸ء صفحه ۴۷۳) له الجامع لاحكام القرآن لقرطبي الجز الثامن ص ٣٧٣ مطبوعه قاهرة ١٩٣٩ء الحشر : ۱۹ ته المائدة : ۶۸