خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 173

خطبات محمود ۵۲ جلد سوم اعلان نکاح سے متعلق ایک اصولی ہدایت (فرموده ۲۹ - دسمبر ۱۹۲۲ء) ۲۹ دسمبر ۱۹۲۲ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے درج ذیل تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔مکرم شریف احمد پر میاں عبد العزیز صاحب ہمراہ رشیدہ جنت میاں عبدالرشید صاحب ایک ہزار روپے مہر پر نصیر احمد پسر میاں نورالدین صاحب ہمراہ زبیدہ بنت حکیم غلام غوث صاحب امرتسری۔میاں عبد الرحیم صاحب ڈرانسمین شمله همراه سردار بیگم بنت محمد اسماعیل صاحب خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں خطبہ جمعہ سے پہلے چند نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔مگر احباب کی عام اطلاع کے لئے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ باوجودیکہ اخبار الفضل میں اعلان ہو چکا ہے اکثر احباب واقف نہیں کہ میں نے نکاحوں کا پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔مجھے دو تین واقعات نکاحوں کے متعلق ایسے پیش آئے کہ مجھے گواہوں میں بلائے جانے کا اندیشہ تھا اور ایک میں تو اب تک ہے۔میں یہ نہیں کر سکتا کہ جلسہ میں ہیں میں نکاحوں کا اعلان کروں اور پھر اور اوقات میں بھی جو احباب آتے ہیں ان کے نکاح پڑھوں اور پھر روز گواہ ہو کر عدالتوں میں پیش ہوں اس طرح دینی کاموں میں سخت حرج واقع ہو گا۔پس میں پھر اعلان کرتا ہوں کہ سوائے ایسے لوگوں کے کسی کا نکاح نہیں پڑھوں گا جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ چاہے ان کا کچھ بھی نقصان ہو جائے وہ عدالت میں نہیں جائیں گے اس لئے کہ مجھے عدالت میں نہ جانا پڑے اور لڑکی والے نقصان اٹھانا پسند کریں