خطبات محمود (جلد 3) — Page 598
خطبات محمود ۵۹۸ جلد سوم ہوا ہوں میں نے یہ بھی اعلان کیا ہوا ہے کہ جب میں ایک نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوں تو اگر کوئی اور فارم بھی ساتھ ہوں تو ان کے مطابق نکاحوں کا اعلان مجھ پر کوئی بوجھ نہیں ڈال سکتا آج بھی بعض اور فارم آئے ہیں ان کے متعلق بھی اعلان ساتھ ہی کر دوں گا۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب اپنی ذات میں واقف زندگی ہیں۔یعنی انہوں نے اپنی زندگی سلسلہ کے لئے وقف کر رکھی ہے۔اور ایک لمبے عرصہ سے جو ۲۵ سال سے بھی زائد ہے وہ اپنے آپ کو وقف کئے ہوئے ہیں پھر ان کا ذاتی تعلق بھی میرے ساتھ اس قسم کا ہے کہ جو ان کو اس بات کا مستحق بنا دیتا ہے کہ ان کے ساتھ خاص سلوک کیا جائے اور اسی وجہ سے میں ابھی گیا ہوں ورنہ مجھے درد کی ایسی تکلیف ہے کہ سجدہ کرنا اور بیٹھنا مشکل ہے اور اس وقت درد بھی صبح کی نسبت کچھ زیادہ ہی تھی۔الفضل ۱۴ اکتوبر ۱۹۴۴ء صفحه (۳) الفضل ۲۲ ستمبر ۱۹۴۴ء صفحه ۱