خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 365 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 365

خطبات محمود ۹۴ انتخاب زوج کے معاملہ میں دین کو ترجیح دینے کی نصیحت (فرموده ۲۶ - جولائی ۱۹۳۵ء) ۲۶۔جولائی ۱۹۳۵ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے چوہدری سردار احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا دنیا کو عربی زبان کے محاورہ میں کھیتی سے مشابہت دی گئی ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسانی فطرت پر غور کر کے ہم یقینی طور پر اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ انسان کو بہت سی مشابہت کھیتی یا باغ سے ہے۔اچھا باغبان یا اچھا انسان کبھی اس طرح نہیں کرتا کہ خراب بیج بوئے، پانی دے لیکن جب کھیتی تھوڑی بہت آگ آئے تو اس وقت اچھا پیچ تلاش کرنے کی کوشش کرے۔ہر وہ کسان یا باغبان جو اچھے بیچ کے حصول کے لئے کھیتی کے اگ آنے پر کوشش کرتا ہے وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔اچھا کھیتی بونے اور اچھا باغ لگانے کے لئے اچھے بیج اور اچھی زمین کی ضرورت ہوتی ہے پھر اس کے بعد محنت اور کوشش اچھا نتیجہ پیدا کر سکتی ہے۔چونکہ انسان کو کھیتی سے مشابہت حاصل ہے اس لئے جس طرح ظاہری کھیتی کے لئے اچھے بیج اور اچھی زمین کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح شادی بیاہ کے معاملہ میں ہمیشہ اچھے مرد اور اچھی عورت کا انتخاب کیا جانا چاہئے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کے حضور ایک شخص نے ذکر کیا کہ وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔آپ نے فرمایا دنیا میں کوئی مال کے لئے شادی کرتا ہے اور کوئی جمال اور حسب و نسب کے لئے لیکن میں کہتا ہوں کہ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ