خطبات محمود (جلد 3) — Page 153
خطبات محمود ۱۵۳ ۴۷ چند موم نکاح کے اعلیٰ مقاصد (فرموده ۲۱۔جولائی ۱۹۲۲ء) ۲۱- جولائی حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے شیخ غلام احمد صاحب کی لڑکی کے نکاح کا اعلان ڈاکٹر شمس الدین صاحب کے ساتھ فرمایا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نے پچھلے ماہ سے نکاح کے خطبے پڑھنے ترک کر دیئے ہیں جس کی وجہ ایک فتنہ تھا جو ایک نکاح کے متعلق تھا۔ایک ایسا سوال پیدا ہو گیا تھا جس سے مجھ کو عدالت میں جانا پڑتا تھا اس سے مجھے خیال پیدا ہوا کہ ایسے فتنے آئندہ بھی پیدا ہو سکتے ہیں جب کہ فریقین میں سے ایک منکر ہو جائے اگر اس قسم کے مواقع پیدا ہوں تو میرے اصل کام میں رکاوٹ حائل ہو جائے گی۔وہ فتنہ تو ٹل گیا مگر اس نے مجھے اس طرف توجہ دلائی کہ جب تک اس قسم کے فتنوں کے پیدا ہونے کی حفاظت نہ ہو جائے میں عام طور پر نکاح نہ پڑھوں سوائے اس صورت کے کہ فتنہ کا احتمال نہ ہو۔مثلاً ایسے لوگ ہوں کہ ان سے فتنہ کا خطرہ نہ ہو اور اگر ان میں اختلاف ہو تو وہ آپس میں فیصلہ کرنے کو پسند کریں یہ نسبت عدالت میں جانے کے۔یہ تمہید میں نے اس لئے بیان کی ہے کہ یہاں کے لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہو جائے کہ میں نے کیوں خطبات پڑھنے ترک کر دیے تھے۔آج میں جس نکاح کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں وہ شیخ غلام احمد صاحب کی لڑکی کا نکاح ہے۔ڈاکٹر شمس الدین صاحب جن سے اس لڑکی کا نکاح قرار پایا ہے۔نئے آدمی ہیں وہ آئندہ