خطبات محمود (جلد 3) — Page 586
خطبات محمود ۵۸۶ پھر اس کے بعد ۲۰ فروری کے یہ الہام درج ہیں۔اني مَعَ الرَّسُولِ أَقُومُ - وَالُومُ مَنْ يَكُومُ له -۲- " پسپا شده ہجوم" شه افسوس ناک خبر آئی ہے۔" 21 فرمایا اس الہام پر ذہن کا انتقال بعض لاہور کے دوستوں کی طرف ہوا۔مگر یہ انتقال ذہن بعد بیداری ہوا۔الہام بھی شاید اس کے متعلق ہو۔بہتر ہو گا کہ اور شادی کر لیں۔فرمایا معلوم نہیں کہ کس کی نسبت یہ الہام ہے۔كه te ۱۸۔فروری کا الهام مُظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ وہ الہام ہے جو اس سے پہلے پسر موعود کے متعلق ہو چکا تھا۔جب میں نے یہ الہام پڑھا تو میرے ذہن میں آیا کہ یہ پیشگوئی دوبارہ بیان کی گئی ہے اور عجیب بات یہ نظر آئی کہ پہلی پیشگوئی بھی فروری میں کی گئی تھی اور یہ الہام بھی فروری کا ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا یعنی آپ کی وفات سے سوا سال قبل اللہ تعالیٰ نے پھر اس پیشگوئی کو دہرا دیا تا ایک لمبا عرصہ گزر جانے کی وجہ سے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ یہ منسوخ ہو گئی ہے۔اور ساتھ ہی یہ فرمایا کہ محل الفتح بعد ه کہ اس نشان کے بعد اصل فتوحات ہوں گی۔پھر آگے اسی سلسلہ میں یہ الہام ہے ك اني مَعَ الرَّسُولِ أَقومُ وَالُومُ مَنْ يَكُومُ اس میں بتایا گیا ہے کہ جب اس پیشگوئی کا ظہور ہو گا تو چاروں طرف سے دشمن حملہ کرے گا۔چنانچہ اس طرف مجھ پر اس پیشگوئی کا انکشاف ہوا ادھر پیغامیوں نے مخالفت کی آگ پورے زور کے ساتھ بھڑکائی اور طرح طرح کے اتہامات، جھوٹ اور کذب بیانیوں سے کام لینا شروع کر دیا مگر ساتھ اللہ تعالی نے یہ بھی بتا دیا کہ " پسپا شدہ ہجوم " اس کا مفہوم وہی ہے جو قرآن کریم کی آیت سيهزم الجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدبرش کا ہے یعنی سب دشمن جمع ہو کر حملہ کریں گے مگر اللہ تعالی ان کو ذلیل و رسوا کرے گا اور وہ شکست کھا جائیں گے۔یہ الہام اس دوسرے الہام سے جو پسر موعود کے متعلق ہے بہت ملتا ہے کہ جاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ اِنَ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - له یعنی جب پر موعود ظاہر ہو گا تو حق آجائے گا اور باطل بھاگ جائے گا۔باطل تو بھاگنے ہی کی اہلیت رکھتا ہے پھر اس الہام کے بعد یہ الہام ہے کہ افسوس ناک خبر آئی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ انکشاف کے سوا ماہ بعد ام طاہر مرحومہ کی وفات ہوئی اس الہام کی تشریح کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ