خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 585 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 585

خطبات محمود ۵۸۵ چند موم وہ کبھی مجھ سے تیزی کرتیں تو ہرگز قابل تعجب نہ ہوتا۔پس میں نے خیال کیا کہ یہ بہت بہت ظلم ہو گا کہ جس کے ہاں ایک ہی بچہ ہے اور بظاہر اور ہونے کا احتمال کم ہے اگر ہم اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں) اس کے ایک ہی بچہ کو دکھ میں ڈال کر ماں کو دکھ میں ڈال دیا جائے یہ تکلیف مالا يطاق ہوگی اور اس کے علاوہ میں نے مریم بیگم مرحومہ کے تجربہ کی بناء پر سوچا کہ کسی عورت کا دوسری بیوی کے بچوں کو پالنا اس کے لئے بہت کچھ ابتلاؤں کا موجب ہوتا ہے خصوصاً اس صورت میں کہ وہ بچے جن کو پالنا اس کے سپرد ہو دوسرے خاندان سے تعلق رکھتے ہوں۔میں نے ”میری مریم" کے عنوان سے جو مضمون لکھا اس میں یہ لکھا تھا کہ جب میں نے امتہ الحتی مرحومہ کے بچوں کو ام طاہر مرحومہ کے سپرد کیا تو نہ انہیں اور نہ مجھے معلوم تھا کہ ہم اس وقت ان کی موت کے فیصلہ پر دستخط کر رہے تھے کیونکہ اس ذمہ داری کی وجہ سے انہیں بھی اور مجھے بھی بہت تکلیف پہنچیں اور یہ اس طرح ہوا کہ امتہ الحی مرحومہ کے خاندان کے بعض افراد یہ پسند نہ کرتے تھے کہ میرے بچے میرے گھر میں رہیں بلکہ چاہتے تھے کہ اپنی نانی کے سپر ہو جائیں مگر میں نے فیصلہ کیا کہ وہ میرے گھر میں رہیں اور ان کو مریم بیگم مرحومہ کے سپرد کر دیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ امتہ الکئی مرحومہ کے خاندان کے بعض افراد کی ساری کوششیں ام طاہر مرحومہ کے خلاف استعمال ہونے لگیں۔(میں اس تفصیل کو اور معاملہ کو خدا تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں خلاصہ یہ ہے کہ ان حالات میں مریم بیگم کی صحت خراب ہو گئی اور بیہوشی کے دورے ہونے لگے جن دوروں میں اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچا اور اس کے نتیجہ میں آج میں الگ تکلیف میں ہوں اور ان کے بچے الگ غموں کا شکار ہو رہے ہیں۔مگر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی معاف فرمائے اور دوسرے لوگوں کو بھی معاف فرمائے کہ اس کے فضل کے بعد سب مصائب اور فکر، رحمت اور برکت بن جاتے ہیں) بہر حال ان بچوں کو مریم بیگم مرحومہ کے سپرد کرنا ان کی موت کے موجبات میں سے ایک ہوا۔اور میں نے اپنے دل میں کہا کہ یہی بات دوبارہ دوسری مریم کی نسبت دہرائی نہیں جاسکتی۔اب مجھے کوئی اور رستہ نظر نہ آتا تھا ایک دن میں تذکرہ پڑھ رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۱۸ فروری ۱۹۰۷ ء کے حسب ذیل الہامات پڑھے : كُلُّ الْفَتْحِ بَعْدَة له مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ له