خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 547 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 547

خطبات محمود ۵۴۷ چند مو نے جواب دیا کہ پردہ کرنا شریعت کا حکم ہے جس حد تک اس پر عمل کر سکتی ہو کر و۔مجھ پر اس سے یہ اثر ہوا کہ سیٹھ صاحب کی کتاب کا اثر کہاں جاپہنچا اتنے بڑے گھرانے کی خاتون ولایت سے پھر کر آئی ہوئی اس کے خاوند اور خسر کو نواب کا خطاب ملا ہوا ہے وہ ایسی متاثر ہوئی کہ پردہ کر کے گھر میں بیٹھ گئی۔کیونکہ سیٹھ صاحب کے دل سے نکلی ہوئی بات اپنا اثر کر رہی ہے اور جنوب مغربی ہند میں اس کا بہت اثر ہے۔یہ رشتہ کی خواہش بھی نیک ہے اس لئے میں نے چاہا کہ اس موقع پر سیٹھ صاحب کی تبلیغی خدمات کا ذکر کروں تاکہ دعا کی تحریک ہو۔سیٹھ صاحب کی لڑکی کا نام امتہ الحفیظ بیگم ہے ان کی سالی کا لڑکا ہے جسے کوشش کر کے انہوں نے احمدی بنایا ہے اور وہ کئی سال سے احمدی ہے۔اس کا نام شیر علی ہے اور بمبئی کے پاس تھانہ میں رہتا ہے۔دونوں کی طرف سے تار آگیا ہے انہوں نے مجھے اپنا وکیل بنایا ہے پس میں اعلان کرتا ہوں کہ سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب سکندر آباد کی لڑکی امتہ الحفیظ بیگم کا نکاح تین ہزار مهر پر شیر علی ولد علی محمد بھائی صاحب سے قرار پایا ہے۔میں دونوں کی طرف سے منظور کرتا ہوں دعا کریں کہ خدا تعالی مبارک کرے۔له الفضل ۱۸۔جولائی ۱۹۴۰ء صفحه ۲ له النزعت : ۲ تا ۶ کے تذکرہ صفحہ ۶۸۲ - ایڈیشن چهارم الفضل ۶ - اگست ۱۹۴۱ء صفحه (۵۷۳