خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 263

3 ۲۶۳ ۷۲ خطبات محمود خدا تعالیٰ کے منشاء کے تحت تجویز شدہ جوڑوں کی برکات (فرموده ۲- فروری ۱۹۳۰ء) - فروری ۱۹۳۰ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مسجد اقصیٰ قادیان میں مرزا عزیز احمد صاحب کا نکاح نصیرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت میر محمد اسحق صاحب کے ساتھ بعوض پانچ ہزار مہر پر پڑھا۔لے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : دنیا میں بے اطمینانی اور بے چینی جستجو سے پیدا ہوتی ہے جب ایک چیز کی انسان کو تلاش ہوتی ہے اور وہ میسر نہیں آتی تو اس کے دل میں بے چینی اور بے اطمینانی پیدا ہو جاتی ہے لیکن جب کسی انسان کو کوئی چیز میسر آجاتی ہے اور وہ اس کے لئے سہل الحصول ہوتی ہے تو اس میں غفلت اور سستی پیدا ہو جاتی ہے گو اسے بے اطمینانی اور بے چینی نہیں ہوتی۔ایک مسلم اور غیر مسلم میں یہی فرق ہے کہ یوں تو سارے مذاہب کے لوگ ہی اپنے اپنے مقصد کے لئے کوشش کرتے ہیں ایک ہندو بھی کوشش کرتا ہے اپنی روحانی اصلاح کے لئے، ایک عیسائی بھی شش کرتا ہے روحانیت حاصل کرنے کے لئے، ایک یہودی بھی کوشش کرتا ہے خدا کا مقرب بننے کے لئے لیکن ایک مسلمان کے مقابلہ میں ان کی کوششوں میں یہی فرق ہوتا ہے کہ ان کو دو جستجو میں کرنی پڑتی ہیں۔ایک یہ کہ وہ چیز کیونکر ملے گی اور دوسری یہ کہ وہ چیز مل جائے مگر مسلمان کے لئے یہ فیصلہ آج سے تیرہ سو سال قبل سے ہو چکا ہے کہ فلاں چیز اسے کیونکر ملے گی اس لئے اب اس کے لئے یہی کوشش باقی ہے کہ وہ چیز مل جائے اس لئے کوئی