خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 223

خطبات محمود ٢٣٣ جلد سوم تقاضوں کے ساتھ بھی اس کا تعلق ہے کہ اس کے ذریعہ ایک شخص طبعی تقاضوں کو پورا کرنے کے سامان حاصل کرتا ہے۔پس نکاح کا تعلق جب انسانی دائرہ عمل کے ان چار شعبوں کے ساتھ ہے تو ماننا پڑتا ہے کہ یہ کوئی معمولی چیز نہیں بلکہ اہم ہے۔جب یہ ظاہر ہے کہ اس کا تعلق ان سب سے ہے تو یہ بھی ظاہر ہے کہ اس کا اثر بھی انسانی اعمال پر پڑتا ہے تو یہ بھی ظاہر ہے کہ اس کی خرابیوں کا اثر بھی ان چاروں شعبوں پر پڑ سکتا ہے۔پس جس طرح نکاح کا اچھا اثر انسان کے مذہب پر پڑتا ہے، انسان کے اخلاق پر پڑتا ہے، انسان کے تمدن پر پڑتا ہے، انسان کے طبعی تقاضوں پر پڑتا ہے اسی طرح اس کا مضر اثر بھی ان چاروں پر پڑتا ہے۔پس اگر نکاح سے ایک شخص کا مذہب ٹھیک ہو جاتا ہے، اگر نکاح سے ایک شخص کے اخلاق درست ہو جاتے ہیں، اگر نکاح سے ایک شخص کے تمدن میں خوبیاں پیدا ہو جاتی ہیں تو نکاح سے ہی یہ بگڑ بھی تو سکتے ہیں۔بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک انسان شادی کرتا ہے مگر اس کے مذہب پر حملہ ہو جاتا ہے۔بسا اوقات ایک شخص نکاح کرتا ہے کہ اخلاق میں ترقی ہو مگر وہ اور بھی بگڑ جاتے ہیں۔بسا اوقات نکاح سے یہ غرض ہوتی ہے کہ تمدن بڑھے مگر الٹا اسے صدمہ پہنچ جاتا ہے اور یہی حال طبعی تقاضوں کا ہے۔انسان نکاح کرتا ہے مگر یا اوقات اس کے طبعی تقاضوں کو ٹھوکر لگ جاتی ہے۔دنیا میں ان سب باتوں کی مثالیں موجود ہیں۔اور ہم روزان کو دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ تو انسان شادی کرنے سے مذہب، اخلاق، تمدن اور طبعی تقاضوں میں فائدہ اٹھاتا ہے اور بعض دفعہ ان چاروں کو ضائع کر لیتا ہے اور بعض دفعہ ان میں سے ایک ایک چیز ضائع ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ مذہب کو فائدہ پہنچتا ہے تو اخلاق بگڑ جاتے ہیں۔بعض دفعہ اخلاق اور مذہب کو اگر فائدہ پہنچتا ہے تو تمدنی حالت ضائع ہو جاتی ہے۔اسی طرح بعض دفعہ طبعی تقاضوں کو نقصان پہنچ جاتا ہے۔یہی حالت نکاح کے فوائد کی ہے۔بعض دفعہ کسی شعبہ کو فائدہ پہنچتا ہے اور بعض دفعہ کسی کو۔اور بعض دفعہ چاروں شعبوں کو ہی فائدہ پہنچ جاتا ہے۔اس کی بہترین مثال آنحضرت کے نکاح ہیں۔آپ نے کئی نکاح کئے اور آپ کو نکاح کے سارے فوائد دیئے گئے۔تمدنی فوائد بھی آپ کو ملے ، مذہب بھی آپ کو بہتر دیا گیا، اخلاق بھی آپ کے دنیا کے لئے نمونہ تھے ، رشتہ کر کے آپ فائدہ ہی اٹھاتے تھے۔جسمانی قوت بھی آپ کی ایسی تھی کہ عورتیں آپ سے شادی کر کے کسی قسم کی بیماری کو پیدا نہیں کرتی تھیں۔غرض آپ نکاح سے ہر قسم کا فائدہ