خطبات محمود (جلد 3) — Page 210
خطبات محمود ۵۸ جلد سوم تعدد ازدواج کی اہم ذمہ داریاں (فرموده ۵ - ستمبر ۱۹۲۵ء) ۵- ستمبر ۱۹۲۵ء بعد نماز مغرب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جناب حافظ روشن علی صاحب کا نکاح ثانی امتہ المجید بنت ابو عبید اللہ حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی کے ساتھ سو روپیہ صر پر پڑھا۔اے : خطبه مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا جماعت کا امام ہونا بھی انسان کے لئے جہاں بہت سی برکتوں کا موجب ہوتا ہے وہاں اس کو بعض دفعه لا نخل عقدوں میں ڈال دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں قادیان کے دو آدمیوں کا آپس میں اختلاف ہو گیا۔دوستوں نے انہیں سمجھانا چاہا بہت صیحتیں کیں مگر انہوں نے خیال کیا ہمارا فیصلہ سوائے انگریزی عدالت کے نہیں ہو سکتا۔ہر ایک کو دوسرے پر بد ظنی تھی اور خیال تھا کہ میں نے اگر بات مان لی تو دوسرے کو فائدہ ہو جائے گا اس لئے انہوں نے ایک دوسرے پر سرکاری عدالت میں نالش کر دئی۔پھر جس دن ان کے مقدمہ کی پیشی ہو وہ خود یا ان کے قائم مقام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہیں کہ آپ دعا کریں خدا کامیابی دے اس پر حضرت مسیح موعود" بہت ہنسا کرتے اور فرماتے دونوں میرے مرید ہیں اور دونوں سے مجھے تعلق ہے میں کس کے لئے دعا کروں کہ وہ ہارے اور کس کے لئے دعا کروں کہ وہ جیتے۔ہم تو یہی دعا کرتے ہیں دونوں میں سے جو سچا ہے وہ جیت جائے اور اسے اپنا حق مل جائے۔