خطبات محمود (جلد 3) — Page 65
خطبات محمود ۶۵ جلد نوم اسلام نے جو غرض نکاح کی بتائی ہے وہ تقویٰ ہے کہ دونوں میاں بیوی مل کر خدا کے غضب سے بچنے اور رحمت کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔۲۔یہ کہ نسل بڑھے۔اپنی نسل جو آئندہ کار آمد ثابت ہو۔پھر یہ بھی غرض ہے کہ میاں بیوی مل کر نیک اعمال میں ایک دوسرے کے ممد و معاون ہوں اور صدق و سداد کے قائم کرنے والے ہوں اور اس غرض کو پورا کریں جو انسان کی روز ازل سے قرار دی گئی ہے۔الفضل ۲ اگست ۱۹۲۰ء صفحه ۶) اه النساء : ٣٦