خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 524

خطبات محمود ۵۲۴ جلد سوم وہ سامنے کی طرف سے تو کھلی نظر نہ آئیں۔اس کے بعد میں نکاح کے خطبہ کی طرف توجہ کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لئے شادی کی ضرورت کو نہ صرف تسلیم کیا ہے بلکہ اس کو ضروری قرار دیا ہے۔اسلام اور دوسرے مذاہب میں یہ فرق ہے کہ قریباً قریباً دوسرے تمام مذاہب میں کم از کم تجرد کو نکاح پر فضیلت ضرور دی گئی ہے۔بعض نے تو نکاح کو ایک قسم کا گناہ قرار دیا ہے اور بعض نے تجرد کو بڑی نیکی اور بعض نے تجرد کو نکاح کی نسبت زیادہ اچھا بتایا ہے اور دنیا میں صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس نے اصولی طور پر نکاح کو جزو دین قرار دیتے ہوئے تجرد کو دین کے خلاف قرار دیا ہے۔سب سے زیادہ باقاعدگی کے ساتھ تجرد کی صورت عیسائیوں میں ہے اور بدھوں میں بھی ان سے ملتی جلتی ہے۔ان دونوں مذاہب میں تجرد کو قائم رکھنے کے لئے منظم صورتیں موجود ہیں، ہندوؤں میں بھی سادھوؤں وغیرہ کا سٹم ہے جو مرد بھی ہوتے ہیں اور عورتیں بھی مگران کے لئے کوئی باقاعدہ نظام ان میں نہیں۔عیسائیوں اور بدھوں میں باقاعدہ نظام کے ماتحت ان کے لئے ادارے وغیرہ بنے ہوئے ہوتے ہیں اور جو لوگ اپنی زندگیوں کو وقف کریں وہ وہاں جمع ہوتے رہتے ہیں اور ان کے لئے حکم ہوتا ہے کہ شادی نہ کریں اور اسے گویا اعلیٰ درجہ کی نیکی سمجھا جاتا ہے۔یہود میں بھی تجرد کو ترجیح دی گئی ہے اور جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے ان میں بھی ایسے وقف ہوا کرتے تھے۔حضرت مریم کو ابتداء میں وقف کیا گیا تھا گو بعد میں اللہ تعالیٰ کے منشاء کے ماتحت تجرد توڑ دیا گیا تو یہود میں بھی اس کا رواج تھا۔عیسائیوں میں MONK HOUSES ہوتے ہیں جہاں ایسے مرد عورت جمع رہتے ہیں۔یہود میں کوئی ایسا طریق تو نہ تھا مگر آخری زمانہ میں بہر حال تجرد کو نکاح پر ترجیح دی جاتی تھی اور ان میں جن لوگوں نے ایسا کیا ان کے متعلق تعریفی کلمات پائے جاتے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ اچھے لوگ تھے اور نیک تھے۔عورتوں کو بھی وقف کیا جاتا تھا اور اسے نیکی سمجھا جاتا تھا۔دنیا میں یہی بڑے بڑے مذاہب ہیں ، عیسائی، ہندو، بدھ اور یہودی اور ان سب میں تجرد کو ترجیح حاصل ہے۔ان نیچے اتر کر زرتشتی مذہب ہے اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں ان میں تجرد کی مثالیں یوں تو موجود نہیں مگر تجرد کو ترجیح ان میں بھی ہے۔جیسے ان کے قبرستانوں میں کام کرنے والے مجرد ہوتے ہیں اور یہ ان کے نیک ہونے کا ثبوت سمجھا جاتا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ ان میں تجرد کو نیکی سمجھا گیا ہے۔مگر اسلام کی تعلیم ان سب کے خلاف یہ ہے کہ شادی ضروری ہے اور