خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 517 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 517

خطبات محمود ۵۱۷ جلد سوم دیا۔گزشتہ دنوں جب چیف جسٹس صاحب نے یہاں آئے تو وہ مجھے باتوں باتوں میں کہنے لگے کہ کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ اگر آپ کے والد زندہ ہوتے تو وہ آپ کی بیعت کر لیتے۔میں نے انہیں کہا کہ میرے والد تو بانی سلسلہ تھے اور میں ان کا دوسرا خلیفہ ہوں۔پس ان کی بیعت کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہاں میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ جب میں خلیفہ ہوا ہوں تو میرے نانا زندہ تھے اور انہوں نے میری بیعت کی۔اسی طرح والدہ نے میری بیعت کی اور پھر میرے بڑے بھائی نے میری بیعت کی۔انہوں نے یہ باتیں سن کر بڑی حیرت کا اظہار کیا اور کہا یہ بہت بڑی قربانی ہے۔تو اللہ تعالیٰ کا ہو جانا یہ بڑی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ نے قادیان کو خصوصاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خاندان کو اس لئے بنایا ہے کہ وہ دین اسلام کی خدمت کریں اور دین کو عزت کے مقام پر پہنچا ئیں اس لئے نہیں بنایا کہ وہ دنیا کمائیں اور اس میں تمام عمر مشغول رہیں اور یہی وہ شرف اور عزت ہے جس کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کا ایک ادنیٰ سے ادنی فرد اس سے بہت زیادہ عزت رکھتا ہے جتنی عزت دنیا میں کوئی بڑے سے بڑا آدمی رکھتا ہے۔آج یہ عزت نظر نہیں آتی کیونکہ عزت کرنے والے معمولی لوگ ہیں لیکن جب بادشاہ اس سلسلہ میں داخل ہوئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے افراد کی عزت کی تو اس وقت لوگ محسوس کریں گے کہ اس خاندان کو کتنی بڑی عظمت حاصل ہے۔یہ نہیں کہ اس وقت عزت زیادہ ہو جائے گی عزت تو اسی قدر ہے جتنی آج ہے مگر چونکہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ جب بڑے آدمی عزت کریں تو وہ عزت بڑی ہوتی ہے اور جب چھوٹے آدمی عزت کریں تو وہ عزت معمولی ہوتی ہے اس لئے جب بادشاہ اور بڑے حکام عزت کریں گے تو اس وقت لوگ کہیں گے کہ اس خاندان کی عزت بہت زیادہ ہو گئی۔حالانکہ عزت تو آج بھی حاصل ہے مگر چونکہ عزت کرنے والے اکثر معمولی آدمی ہیں اس لئے لوگوں کو عزت کوئی بڑی دکھائی نہیں دیتی۔بہر حال خدا یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ وہ اس خاندان کو ترقی دے۔چنانچہ جب خدا کہتا ہے کہ "بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " تو اس کا یہی مفہوم ہے کہ کپڑے جو تھوڑی دیر کے لئے ملابست حاصل کر سکتے ہیں جب خدا ان کو برکت دے گا تو وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے افراد ہوں گے ان کو کیوں عزت نہیں دے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذریت کو ہمیشہ دین کی خاطر اپنی زندگیاں بسر کرنی