خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 451 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 451

خطبات محمود ۴۵۱ 11۔جلد سوم میاں بیوی کے تعلقات کا اثر ہزاروں سال تک چلتا ہے فرموده ۱۷- دسمبر ۱۹۳۷ء) ۱۷۔دسمبر ۱۹۳۷ء بعد نماز عصر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے سید منظور علی شاہ صاحب خلف حضرت سید محمد علی شاہ صاحب قادیان کی لڑکی مسعودہ بیگم کا نکاح سید مقبول احمد صاحب ہوشیار پوری کے ساتھ آٹھ ہزار روپیہ مہر پر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- نکاح کے بارے میں ہماری شریعت نے اور ہمارے رسول کریم ﷺ نے جو ہدایات دی ہیں وہ ایسی کامل اور اس قدر مکمل ہیں کہ جو شخص ان پر عمل کرے وہ ہر قسم کی تکالیف سے بچ سکتا ہے بلکہ حق تو یہ ہے کہ جن آیات کا انتخاب اس موقع کے لئے آنحضرت ا نے فرمایا ہے وہ اپنے اندر اتنی ہدایات رکھتی ہیں کہ ان میں سے اگر ایک ہدایت کو ہی لے لیں تو اس میں دنیا کی زندگی میں وہی خضر راہ بن سکتی ہے۔مثلاً ان آیات میں سے ایک آیت نہیں بلکہ ایک آیت کا حصہ یہ ہے کہ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ - وَاتَّقُوا اللَّهِ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ۔اے اس آیت میں نہایت لطیف اور نہایت جامع ہدایت فرمائی گئی ہے۔دنیا میں بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو آج ہی ختم ہو جاتے ہیں مگر ان میں بھی انسان ممکن گھنٹوں احتیاط سے کام لیتا ہے مثلاً پھلوں میں سے بعض پھل جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور چند سے زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے۔بے دانہ یعنی گول توت ہیں یہ ایسی چیز ہے جو چند ہی گھنٹے رہ سکتی ہے۔اگر صبح کو درخت سے اتارا جائے تو شام تک اس کے ذائقہ میں فرق آجاتا ہے۔مگر