خطبات محمود (جلد 3) — Page 423
خطبات محمود ۲۳ سوم جلد سوم خدا تعالیٰ ہی اچھے نتائج پیدا کرتا ہے (فرموده ۲۵ - جون ۱۹۳۷ء) ۲۵- جون ۱۹۳۷ء بعد نماز عصر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جناب سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب سکندر آباد کی صاحبزادی زینب کے نکاح کا سات ہزار روپیہ مہر پر محمود الحسن صاحب کے ساتھ اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : انسانی زندگی کے نہایت ہی باریک در باریک اور پر اسرار امور میں سے ایک امر شادی ہے اور در حقیقت انسانی زندگی میں سب سے پیچ دار دنیوی چیز جو سکھ یا دکھ کا موجب ہوتی ہے وہ بیوی ہے۔بیوی یا تو انسانی زندگی میں جسم اور روح کے لئے سکھ کا باعث ہوتی ہے یا دکھ کا موجب بن جاتی ہے اور مرد کے مرنے کے بعد خاندان کے لئے عزت و احترام اور آبرو کا موجب ہوتی ہے یا دائمی تردد اور رنج بن جاتی ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے اے بلکہ یہ ہے کہ ماں کی اچھی تربیت سے جنت مل جاتی ہے اور اگر ماں اچھی تربیت نہ کرے، بچہ کے اخلاق کی اصلاح نہ کرے، اس کو مذہب سے واقف نہ کرے تو اس کی حالت تباہ ہو جاتی ہے اور قطعاً ایسی ماں کے قدموں کے نیچے جنت نہیں ہوتی۔بے شک باپ متقوم ہوتا ہے، قیم ہوتا ہے، نگران ہوتا ہے مگر وہ اکثر معیشت کی فکر میں گھر سے باہر رہتا ہے اور بہت کم وقت اسے گھر میں رہنے کے لئے ملتا ہے اور اس تھوڑے سے عرصہ میں وہ بچوں کی پوری نگرانی نہیں کر سکتا۔بچے کی وہ عمر جس میں وہ نقال ہوتا ہے اور باتیں سیکھتا