خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 86

خطبات محمود AY ۲۳ جلد سوم استخارہ کس طرح ہوتا ہے (فرموده ۳۱- دسمبر ۱۹۲۰ء) ۳۱- دسمبر ۱۹۲۰ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے درج ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔فضل بی بی بنت مولوی عمرالدین صاحب شملوی کا نکاح عبد الحمید احمدی سے ۲۰۰۰ ہزار روپے جریر۔خورشید بیگم بنت محمد الدین صاحب کا نکاح ظہور الدین دھرم کوئی سے ۵۰۰ روپے مہر پر۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔نکاح کے متعلق جو ہدایات ہوتی ہیں ان کا مختصر ذکر مختلف دنوں میں کرتا رہا ہوں۔چونکہ اب جمعہ کا وقت ہے دوستوں نے واپس جانا ہے اس لئے میں ان ہی نصیحتوں کی طرف ان کو جن کے لڑکے اور لڑکیاں ہیں توجہ دلاتا ہوں اور پھر ایک دفعہ اپنی جماعت کو ادھر متوجہ کرتا ہوں کہ تم نکاح کے معاملات درست کرو اور آئندہ درستی کے لئے احتیاط اور استخارہ سے کام لو تاکہ آپس میں محبت بڑھے اور ہماری نسلیں ترقی کریں اور نسلیں نیک ہوں۔دعا سے پہلے کوئی فیصلہ مت کرو بلکہ دعا اور استخارہ کرتے وقت اپنی تمام آراء اور فیصلوں سے علیحدہ ہو جاؤ۔کیونکہ اگر تم فیصلہ کرنے کے بعد دعا اور استخارہ کرو گے تو وہ بابرکت نہیں ہو گا۔استخارہ اور دعا وہی بابرکت ہوگی جس میں تمہاری رائے اور فیصلہ کا دخل نہ ہو۔تم خدا پر معاملہ کو چھوڑ دو اور دل اور دماغ کو خالی کر لو اور اس کے حضور میں عرض کرو کہ خدایا جو تیری طرف سے آئے گا