خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 85

خطبات محمود ۸۵ جلد سوم ہیں یا کوئی اور نقص نمایاں ہو جاتا ہے یا آپس میں طبائع نہیں ملتیں۔اور بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ میاں بیوی کا عاشق اور بیوی میاں پر قربان مگر اولاد خراب ہو جاتی ہے جس کا علاج سوائے اس کے کیا ہے کہ خدا ہی سے مدد چاہی جائے اور اسی پر بھروسہ رکھیں اور اسی کے دروازے پر نظر ہو کہ وہ سب نقصوں کو دور کرے اور نیک نتیجہ نکالے۔اس لئے ان آیات میں یہ تعلیم دی کہ جن باتوں کی نسبت تمہیں خدشہ ہو سکتا ہے وہ تینوں خدا کے قبضہ میں ہیں۔اس نے تمہیں بھی پیدا کیا۔خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوجھا اور پھر اولاد کو وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاء - شه پس ای خالق کے سامنے جھکو وہی سب کام ٹھیک بنادے گا۔یہ نہایت اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے جو رسول کریم اے کے ذریعہ ہمیں ملی۔یہ آیات بظاہر کس قدر مختصر ہیں مگر ان میں وہ خزانے مخفی ہیں کہ میں نے دیکھا ہے جب میں خطبہ نکاح کے لئے کھڑا ہوں نئے سے نیا نکتہ سوجھا ہے۔اگر کوئی غور کرنے والا ہو تو یہی معجزہ اسلام کی سچائی کے لئے زبردست ثبوت ہے۔تین آیتیں رسول کریم ا نے تجویز فرمائیں اور ان تینوں آیتوں کی تفسیر ختم نہیں ہو سکتی۔اس کے بعد حضور نے ایجاب و قبول کرایا۔الفضل ۱۷ جنوری ۱۹۲۱ء صفحہ ۶۵) له الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۲۰ء صفحه ۲ کے تذکرہ صفحہ ۲۲۰۔ایڈیشن چهارم شه تذکره صفحه ۱۰۴- ایڈیشن چهارم م النساء : ٢