خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 271

271 $ 1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ساری عمر کرتے رہے اور آج آپ کی جماعت بھی جہاد کر رہی ہے۔چنانچہ یورپ، امریکہ، افریقہ، انڈونیشیا، سیلون، ماریشس، ہندوستان اور دیگر کئی ممالک میں احمدیوں نے جہاد شروع کیا ہوا ہے۔وہ تبلیغ اسلام کرتے ہیں اور لوگوں تک خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہوں۔اب تک بعض ایسے ہندوؤں کے خط میرے نام آتے رہتے ہیں جنہوں نے قادیان کی چھپی ہوئی بعض کتابیں پڑھی ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پر اسلام کی حقیقت کھل گئی ہے۔ہماری درخواست ہے کہ آپ ہمارے لیے دُعا کریں۔اس سال جب ہم جابہ میں تھے تو میاں بشیر احمد صاحب نے آموں کی ایک ٹوکری مجھے بھجوائی۔یہ اُس ہندو نے قادیان سے بھجوائے تھے جس کے پاس ہمارا دار الانوار والا باغ ہے۔اُس کی نے لکھا کہ ایک دن خواب میں حضرت مرزا صاحب تشریف لائے تھے اور انہوں نے کہا تھا آپ نے ہمیں آم کیوں نہیں بھجوائے؟ چنانچہ میں یہ آم بھجواتا ہوں تا کہ خواب پوری ہو جائے۔غرض ہمارا جہاد آج بھی لوگوں کے دلوں میں اسلام کی محبت پیدا کر رہا ہے۔ہندوستان میں بھی، امریکہ میں بھی یورپ میں بھی اس کے ذریعہ سینکڑوں لوگوں کو اسلام کی طرف توجہ پیدا ہورہی ہے اور یہ توجہ پیدا ہوتی چلی جائے گی یہاں تک کہ تمام دنیا میں اسلام پھیل جائے گا۔آج اسلام کی حیثیت بیشک ظاہری طور پر کم نظر آتی ہے لیکن ایک وقت آئے گا کہ اس کے مقابلہ میں غیر مذاہب کی حیثیت بہت ہی کم ہو جائے گی کیونکہ اسلام کے لیے فتح مقدر ہے اور اس کے دشمنوں کے لیے شکست مقدر ہے“۔1 : الحج : 79،78 الفضل 26 دسمبر 1958ء) 2: كنز العمال جلد 10 صفحہ 250 مطبوعہ حلب 1971 ء حدیث نمبر 29339 میں اِستَفْتِ نَفْسَكَ وَإِنْ اَفْتَاكَ الْمَفْتُونَ کے الفاظ ہیں۔3 : اسد الغابة جلد 3 صفحہ 221۔مطبوعہ ریاض 1286ھ 4 : بخاری کتاب فضائل اصحاب النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذَاً خَلِيلاً