خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 270 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 270

270 $ 1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 نتیجہ میں ربوہ کے مرکز کو کسی قدر مشکلات پیش آ سکتی ہیں لیکن اگر ہماری جماعت کی تعداد بڑھ جائے اور چندوں میں بھی اضافہ ہو جائے تو باوجود اس کے کہ ہماری بیرونی آمدنوں کا ایک حصہ قادیان میں منتقل ہو جائے گار بوہ پھر بھی آبادر ہے گا۔انشاء اللہ۔ادھر ہماری جماعت کے دوستوں کا فرض ہے کہ وہ ربوہ میں مختلف قسم کی صنعتیں اور چھوٹی چھوٹی دستکاریاں جاری کریں تا کہ جس طرح دوسرے شہر اپنے طبعی سامانوں کی وجہ سے آباد ہیں وہی طبعی سامان ربوہ کو بھی میسر آجائیں اور اس کی آبادی ترقی کرتی چلی جائے۔تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ یہ روح اپنے افراد میں پیدا کریں، خصوصیت کے ساتھ پاکستان کی جماعتیں ربوہ کو آباد کرنے کی طرف توجہ کریں۔لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قادیان کو آباد کرنا بھول جائیں بلکہ یہ طریق اختیار کیا جائے کہ امریکہ، افریقہ، یورپ اور دوسرے بیرونی ممالک کی جماعتیں زیادہ زور قادیان کو آباد کرنے پر لگا ئیں اور اس سے اتر کر ربوہ کی آبادی کی کی طرف توجہ دیں اور پاکستان کی جماعتیں زیادہ زور ربوہ کو آباد کرنے پر دیں اور جہاں تک قانون اجازت دیتا ہو قادیان کی آبادی کی طرف توجہ کریں۔اگر ذمہ داری کو تقسیم کر لیا جائے تو کام زیادہ سہولت سے ہوسکتا ہے۔پھر اگر تم خدا تعالیٰ سے بھی دُعائیں کرو تو وہ تمہیں اس کام کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما دے گا اور ان دونوں شہروں کی آبادی کے سامان پیدا کر دے گا۔تم اپنے ایمانوں کو مضبوط کرو اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھوں میں دے دو اور اُس سے ہر وقت دُعائیں کرتے رہو کہ وہ خود ایسے سامان پیدا کرے کہ یہ دونوں شہر جلد سے جلد آباد ہو جائیں۔وہ خدا جو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک اپنی قائم کردہ جماعتوں کے لیے غیر معمولی سامان پیدا کرتا چلا آیا ہے وہ اب بھی اس بات پر قادر ہے کہ وہ ہمارے لیے غیر معمولی سامان پیدا کر دے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تم ان تمام صلحاء کے نقش قدم۔غیر مطبوعہ مواد از خلافت لائبریری ربوہ) پھر فرماتا ہے وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِم اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ایسا جہاد کرو جو جہاد کا حق ہے۔”جہاد کا حق ہے کہ کر بتادیا کہ جہاد کی جتنی قسمیں ہیں تم ان تمام قسموں کو پورا کر وصرف تلوار کا جہاد ہی جہاد نہیں بلکہ اسلام کی اشاعت کے لیے ہر قسم کی قربانیاں کرنا می اور دلائل اور براہین سے دشمنوں کا مقابلہ کرنا بھی جہاد میں ہی شامل ہے۔اور یہ وہ جہاد ہے جو۔