خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 227 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 227

$ 1958 227 26 خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ سے ہی دعائیں کرنی چاہیں کیونکہ سب طاقت خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے نہ گورنمنٹ اس بارہ میں کوئی مدد کرسکتی ہے اور نہ کوئی انسان مددکر سکتا ہے (فرمودہ 12 ستمبر 1958ء بمقام نخله ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ دوزخ دو دفعہ سانس لیتی ہے۔ایک دفعہ سانس کی باہر نکالتی ہے تو گرمیاں آ جاتی ہیں اور دوسری دفعہ سانس اندر کھینچتی ہے تو سردیاں آ جاتی ہیں۔1 یوں تو یہ ایک تعبیر طلب بات ہے مگر اس دفعہ عملی طور پر ایسا ہی ہوا ہے اور اتنی شدید گرمی پڑی ہے کہ برابر اخبارات میں یہ چھپتا رہا ہے کہ فلاں جگہ سو آدمی مر گیا اور فلاں جگہ دوسومر گیا۔ہمارے ملک میں ایک سوتیں بلکہ ایک سو پینتیس درجہ تک بھی گرمی پہنچی ہے۔یورپ کے لوگ چونکہ ٹھنڈے ملکوں میں رہنے کے عادی ہیں اُن کے ہاں تو اگر معمول سے ذرا بھی زیادہ گرمی پڑنے لگے تو وہ مرنے لگتے ہیں۔چنانچہ بعض دفعہ اخبارات میں چھپتا ہے کہ نیویارک میں اٹھانوے درجہ تک پارہ پہنچ گیا اور دو ہزار آدمی مر گئے۔اس لحاظ سے ہمارے ملک میں تو ایک سو بیس یا ایک سو چھپیں درجہ حرارت تک دو کروڑ آدمی مرنا نی چاہیے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کے لوگوں کو برداشت کی طاقت دی ہوئی ہے مگر جو بیمار ہیں ان کی