خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 166

$ 1958 166 خطبات محمود جلد نمبر 39 لیے ہوئی کہ وہ جانتی تھیں کہ چالیس کروڑ آدمی ہماری پشت پر ہے ورنہ اکیلے آدمی میں مقابلہ کی جرات کی ہی کہاں ہوتی ہے اور اگر وہ مقابلہ کرے تو کس اُمید پر کرے؟ پس گاندھی جی اور پنڈت نہرو کے پیچھے چالیس کروڑ آدمی ہوتا تھا۔اگر انگریز ہندوستان سے بھاگا ہے تو کچھ تو اپنی شرافت کی وجہ سے بھاگا ہے اور کچھ اس وجہ سے بھاگا ہے کہ چالیس کروڑ آدمی اُس سے عدم تعاون کر رہا تھا۔شروع میں جب گاندھی جی ہندوستان میں نئے نئے آئے اور رولٹ ایکٹ پر شور اُٹھا تو گاندھی جی نے اعلان کیا تھا کہ اگر سارا ملک میرا ساتھ دے تو میں سال بھر میں ہندوستان سے انگریزوں کو نکال سکتا ہوں۔میں 1924ء میں جب انگلینڈ گیا تو رستہ میں اٹلی میں مسولینی 5 سے بھی ملا۔وہ اُس وقت ڈکٹیٹر نہیں تھا صرف وزیر اعظم تھا۔مسولینی نے مجھ سے دورانِ گفتگو میں پوچھا کہ گاندھی کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ سینٹ (SAINT) ہے یا پالیٹیشن (Politician) ہے؟ میں نے کہا مجھے تو اُن سے اختلاف ہے اور میں اس کے متعلق تفصیلاً اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہوں لیکن اس وقت میں اُن کی صرف ایک بات بتا دیتا ہوں۔گاندھی جی نے کہا تھا کہ اگر سارا ہندوستان میرے ساتھ مل جائے تو میں ایک سال میں انگریز کو ہندوستان سے نکال سکتا ہوں۔حالانکہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ چالیس کروڑ آدمی ایک سال کے اندر اندر کسی نئے لیڈر کے ساتھ نہیں مل سکتا۔اس کے لیے بہر حال ایک لمبی کی جدو جہد کی ضرورت تھی۔پس اگر تو یہ بات انہوں نے محض اس لیے کہی کہ لوگوں میں ایک بیداری پیدا ہوتی جائے ورنہ وہ جانتے تھے کہ ایسا ہونا ناممکن ہے تب تو ان کو پالیٹیشن کہنا پڑے گا سینٹ نہیں کہہ سکتے۔اور اگر وہ سمجھتے تھے کہ سارا ہندوستان ایک سال میں میرے ساتھ مل جائے گا تو پھر وہ ایک کم عقل سینٹ تھے پالیٹیشن نہیں تھے۔مسولینی نے یہ بات سن کر میری تصدیق کی اور کہا کہ میں بات سمجھ گیا ہوں۔اس کے بعد میں انگلینڈ گیا تو ٹائمنز کا ایڈیٹر مجھ سے ملا۔اب بھی میں بیماری کے سلسلہ میں یورپ گیا تو وہ مجھ سے ملنے کے لیے آئے تھے۔اُس وقت وہ اسٹنٹ ایڈیٹر تھے مگر اب وہ ایڈیٹر بن چکے ہیں۔سرفرینک ڈگلس اُن کا نام ہے۔انہوں نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا کہ گاندھی جی کے متعلق پ کا کیا خیال ہے؟ میں نے انہیں بھی مسولینی والا قصہ سنایا۔وہ سن کر کہنے لگے میں سمجھ گیا وہ ہرگز سینٹ نہیں وہ ایک چالباز پالیٹیشن ہیں۔اگر وہ یقین رکھتے تھے کہ ایک سال کے اندر اندر سارا ہندوستان