خطبات محمود (جلد 39) — Page 82
$ 1958 11 82 88 خطبات محمود جلد نمبر 39 جماعت احمدیہ کا مقصد دنیا میں توحید حقیقی کا قیام ہے تو حید محض زبانی اقرار کا نام نہیں ہے تمہارا ہر فعل اور ہر عمل توحید الہی کا مظہر ہونا چاہیے (فرمودہ 18 اپریل 1958ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”دنیا میں ہر عقلمند انسان اپنے کاموں کا کوئی نہ کوئی مقصد قرار دیتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيْهَا 1 بر انسان کا کوئی نہ کوئی مقصود ہوتا ہے جس کی طرف وہ توجہ کرتا ہے۔کوئی انسان دنیا میں عزت کے پیچھے پڑا ہوتا ہے، کوئی عملی ترقی کے پیچھے پڑا ہوتا ہے، کوئی اپنے پیشہ کی ترقی کے پیچھے پڑا ہوتا ہے، کوئی مال اور اولاد کی زیادتی کی جستجو میں ہوتا ہے، کوئی حکومت کے پیچھے پڑتا ہے، کوئی دنیا کی خدمت میں لگا ہوتا ہے۔غرض جو بھی انسان کہلانے کا مستحق ہے اُس کے سامنے کوئی نہ کوئی مقصد ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی طرف رات دن اس کا خیال لگا رہتا ہے۔پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انبیاء دنیا میں آئیں وہ کوئی مدعالے کر نہ