خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 78

78 $1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 جو گر نے کو تھی۔اس پر اُس برگزیدہ بندے نے اُسے درست کر دیا۔اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَ واس آیت کا لفظی ترجمہ تو یہ ہے کہ ان دونوں نے اس بستی میں ایک ایسی دیوار پائی جو گر نے کا ارادہ کر رہی تھی لیکن ہم نے یہ ترجمہ کیا ہے کہ انہوں نے اُس بستی میں ایک ایسی دیوار پائی جو گر نے کو تھی کیونکہ عربی زبان میں آراد کا لفظ صرف دماغی ارادہ کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ ایسی چیز کے لیے بھی اس لفظ کا امی استعمال کر لیا جاتا ہے جس پر قریب زمانہ میں وہ حالت آنے والی ہو۔لیکن سوال تو یہ ہے کہ دوسرا شخص ނ ہمارے اس ترجمہ کو کب تسلیم کر سکتا ہے۔اس کے لیے تو ضرورت تھی کہ جہاں جہاں پہلی کتابوں۔حوالے مل سکتے وہاں وہ حوالے دے دیئے جاتے اور اس کے متعلق ایک اعلیٰ درجہ کا حوالہ موجود تھا۔چنانچہ ابو منصور لعابی جو لغت کے مشہور امام ہیں انہوں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام فقہ اللغہ ہے۔اس میں عربی زبان کی باریکیاں بیان کی گئی ہیں۔اس کتاب میں مصنف نے خاص طور پر تُرِيدُ اَنْ يَّنْقَضَّ پر بحث کی ہے اور لکھا ہے کہ ایک دفعہ ہم کچھ لوگ خاندانِ عباسیہ کے ایک وزیر ابوالعباس احمد بن حسین کے دربار میں بیٹھے اُس کی آمد کا انتظار کر رہے تھے کہ ابوخر اس نے جو ایک مشہور ادیب تھا اور دل سے اسلام کا منکر تھا اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی عرب نے کسی عقل نہ رکھنے والی چیز کے بارہ میں بھی کبھی کہا ہے کہ اُس نے ارادہ کیا ؟ میں نے کہا عرب بعض دفعہ ایک غیر ذی روح چیز کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ اس نے یوں کہا جیسے مثال مشہور ہے کہ امْتَلَا الْحَوْضُ فَقَالَ قَطْنِي7 یعنی حوض بھر گیا اور اُس نے کہا بس بس۔حالانکہ حوض بولتا نہیں۔اُس نے کہا میں قول کا ذکر نہیں کرتا۔تم یہ بتاؤ کہ کیا عقل نہ رکھنے والی اشیاء کی نسبت بھی کبھی ارادہ کا لفظ استعمال ہوتا ہے؟ اُس کی غرض یہ تھی کہ آیت تُرِيدُ أَنْ يَنْقَضَ پر اعتراض کرے کہ کیا کبھی دیوار بھی گرنے کا ارادہ کیا ت کرتی ہے؟ اُس وقت اللہ تعالیٰ نے میری مدد کی اور عرب کے شاعر الراعی کا یہ شعر میرے ذہن میں آ گیا جو میں نے اُس کے سامنے پڑھا فِي مَهُمَةٍ بِهِ فُلِقَتْ بِهِ هَامَاتُهَا فَلْقَ الْفُؤُوسِ إِذَا أَرَدْنَ نُصُولًا 8 یعنی ایک جنگل میں اُس قوم کی کھوپڑیاں اس طرح توڑی گئیں جس طرح کلہاڑا جب