خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 279 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 279

279 $ 1958 خطبات محمود جلد نمبر 39 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خدا اور اس کے رسول کے لیے ہجرت کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں خدا اور اُس کا رسول اسے مل جاتا ہے۔اور کوئی شخص بیوی کے لیے ہجرت کرتا ہے اور اُسے بیوی مل جاتی ہے مگر یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔جس قسم کی کسی کی نیت ہوگی ویسی ہی اُس کی ہجرت ہوگی۔6 جولوگ یہاں جلسہ سالانہ پر اس لیے آتے ہیں کہ وہ خدا اور اُس کے رسول کی باتیں سنیں، قرآن کریم کی باتیں سنیں اور اسلام کی باتیں سنیں انہیں ایک ایسے شخص کا ثواب ملتا ہے جو اپنے وطن اور بیوی بچوں کو محض اس لیے چھوڑتا ہے کہ وہ خدا کی باتیں سنے۔اور جو شخص انہیں پانی پلاتا ہے، کھانا کھلاتا ہے اور اُن کے آرام کے لیے اپنا مکان دیتا ہے وہ بھی بڑے بھاری ثواب کا مستحق ہوتا ہے۔پچھلے سال یہ شکایت پیدا ہوئی تھی کہ یہاں کے رہنے والوں نے مہمانوں کے لیے بہت کم مکانات دیے تھے جس کی وجہ سے مہمانوں کو تکلیف ہوئی۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اس سال دوست اس بات کا خاص خیال رکھیں گے۔چند دن کے لیے تکلیف اُٹھانا بڑی بات نہیں۔اگر کسی گھر میں دس پندرہ افراد کا بھی کنبہ رہتا ہو تو وہ زمین پر سو کر چند دن کے لیے ایک کمرہ میں گزارہ کر سکتے ہیں باقی کمرے وہ مہمانوں کو دے سکتے ہیں۔جلسہ سالانہ کے افسروں کا کام ہے کہ ان گھروں میں قناتیں لگا کر پردہ کا انتظام کر دیں تا کہ گھر والوں کو تکلیف نہ ہو۔پہلے مجھے ہر سال جلسہ سے پہلے یہ رپورٹ آ جاتی تھی کہ کتنے مکان جلسہ کے لیے ملے ہیں اور کتنے معاون اور خدمتگار میسر آئے ہیں۔یہ رپورٹ مجھے جلسہ سالانہ کا نائب افسر دیا کرتا تھا لیکن اس سال اُس نے مجھے کوئی رپورٹ نہیں دی حالانکہ اصل نگران خدا تعالیٰ نے مجھے مقرر کیا ہے۔چاہیے تھا کہ نائب افسر مجھے یہ رپورٹ دیتا کہ اس وقت تک مہمانوں کے لیے کتنے مکانات ملے ہیں اور کتنے والنٹیئرز (Volunteers ) مل گئے ہیں۔بلکہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ چونکہ اب مہمان زیادہ تعداد میں آتے ہیں اور ربوہ کی آبادی کم ہے اس لیے باہر کی جماعتوں کو والنٹیئرز مہیا کرنے کی تحریک کی جائے۔بہر حال جلسہ سے کافی دیر پہلے میرے پاس یہ رپورٹ آنی چاہیے تھی کہ جلسہ کے مہمانوں کے لیے کس قدر مکانات مل گئے ہیں اور کس قدر والنٹیئرز ملے ہیں تا کہ اگر کوئی کمی ہوتو میں اُس کے پورا کرنے کے لیے لوگوں کو تحریک کروں۔یہاں کے رہنے والے ایماندار اور مخلص ہیں۔اگر انہیں یہ بتایا جائے کہ خدا تعالیٰ کے مہمانوں کے لیے جگہ نہیں تو وہ اس بات کے لیے بھی تیار