خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 159

$1958 159 خطبات محمود جلد نمبر 39 کام لیں اور اللہ تعالیٰ کی نصرت کو کھینچنے کی کوشش کریں۔آجکل اخباروں میں میں دیکھتا ہوں کہ بڑا شور مچا ہوا ہے مگر میں مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ نعروں سے کچھ نہیں بنتا۔اگر تم نے نعرہ ہی مارنا ہے تو تم انسانوں کے سامنے نعرہ نہ مارو بلکہ خدا کے سامنے نعرہ مارو اور اُس کے حضور گریہ و زاری سے کام لو۔جب تم خدا کے سامنے جھکو گے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے تمہاری مدد کے لیے اُتریں گے۔بدر کی جنگ میں گفار مسلمانوں کے مقابلہ میں بھاگ نکلے تو بعض لوگوں نے انہیں طعنہ دیا کہ تم نے کیسی بُو دلی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا تمہیں کیا پتا؟ اس جنگ میں سفید ابلق گھوڑوں پر کوئی عجیب قسم کی مخلوق سوار تھی۔تلواریں اُن کے ہاتھ میں تھیں اور وہ جس پر بھی تلوار چلاتے تھے وہ فورا کٹ کر دوٹکڑے ہو جاتا۔پس ہمارا مقابلہ آدمیوں سے نہیں تھا بلکہ جنات سے تھا اور ہم نے دیکھا کہ وہ ایسی سختی سے تلوار مارتے تھے کہ ان کے ایک ایک وار سے کئی کئی آدمی کٹ جاتے۔غرض کامیابی اُسی صورت میں آتی ہے جب آسمان سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے اُتریں اور وہ مدد کریں۔پس اللہ تعالیٰ کے حضور گرنا چاہیے اور اُسی سے مدد مانگنی چاہیے کہ یہی ہماری کامیابی کا اصل 66 ذریعہ ہے۔1 : الانفال : 46 2 : الانفال : 45 3 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 274 مطبوعہ مصر 1936ء ( الفضل 2 جولائی 1958ء) :4 تاريخ الطبرى المجلد الثانى صفحہ 347 مطبوعہ بیروت 1971ء 5: الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 191 مطبوعہ بیروت 1995ء