خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 151 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 151

خطبات محمود جلد نمبر 39 151 $1958 ایک غیر احمدی مولوی مجھ سے ملنے کے لیے آیا اور کہنے لگا کہ آپ کی جماعت بڑی اچھی ہے اور اسلام کی بڑی خدمت کر رہی ہے لیکن صرف ایک خرابی ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔اور وہ یہ کہ آپ ہم سے نہیں ملتے، نہ ہمارے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں اور نہ ہمیں رشتے دیتے ہیں۔اگر یہ خرابی دور ہو جائے تو پھر آپ کی جماعت سے بہتر اور کوئی جماعت نہیں۔میں نے کہا مولوی صاحب! یہ لوگ جن کی آپ تعریف کر رہے ہیں آپ لوگوں میں سے ہی نکل کر آئے ہیں یا کہیں اور سے آئے ہیں؟ جب یہ آپ لوگوں میں نے سے ہی نکل کر آئے ہیں اور مرزا صاحب کی تعلیم نے ان میں اتنی بڑی تبدیلی پیدا کر دی ہے تو کیا آپ مانی چاہتے ہیں کہ پھر یہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل کر ویسے ہی بے عمل ہو جائیں جیسے وہ ہیں؟ وہ آدمی سمجھدار تھا کہنے لگا اب میں سمجھ گیا۔آپ مسلمانوں سے بالکل نہ ملیسے اور علیحدہ ہی رہیے۔اگر آپ کی کی جماعت کے لوگ پھر ان سے جا ملے تو اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو پھیلانے کی جو جد و جہد آپ کی جماعت کر رہی ہے وہ بھی جاتی رہے گی اور اسلام کی تبلیغ ختم ہو جائے گی۔اب کم از کم کوئی جماعت تو ہے جو محد رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کانام پھیلا رہی ہے۔تو دیکھو! نیک نمونہ کا لوگوں پر کتنا اثر ہوتا ہے۔اب یہ لوگ اپنی امارت کی وجہ سے احمدیت کے رستہ میں روک بن رہے ہیں۔اگر یہ لوگ روک نہ بنیں اور اسلام کے احکام کی اطاعت کریں تو احمدیت کو بڑی ترقی حاصل ہو سکتی ہے۔( الفضل 27 جون 1958ء) 1 : آل عمران: 20 2 : آل عمران : 86 3 : ابن ماجه كتاب النكاح باب النظر الى المرأة اذا اراد ان يتزوجها 4 : سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 105 مطبوعہ مصر 1936ء 5 : بتر بتر دیکھنا بکٹکی لگا کر دیکھنا 6 : السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 268،267 مطبوعہ مصر 1935ء : ابوداؤد ابواب الجمعة باب الامام يكلم الرجل في خطبته 8 : بخاری کتاب التفسير تفسير سورة المائدة باب لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا (الخ) 9 : النور: 32