خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 152 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 152

$ 1958 152 18 خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ کے حضور گرو اور اُسی سے مدد مانگو کہ یہی ہماری کامیابی اور ترقی کا اصل ذریعہ ہے خدائی جماعتیں اگر کثرت سے ذکر الہی کریں تو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اتر کر اُن کی مدد کرتے ہیں (فرمودہ 13 جون 1958ء بمقام مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا 6 لعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ “ - 1 اس کے بعد فرمایا: اسلام کی ہر بات چونکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور اس کا مقصد انسان کی صحیح راہنمائی کرنا اور اسے ایسے راستہ کی طرف لے جانا ہے جو ہر لحاظ سے اس کے لیے مفید اور بابرکت ہو اس لیے بسا اوقات وہ ایسی تعلیم پیش کرتا ہے جو دنیا سے نرالی ہوتی ہے۔دنیا میں جب فوجیں آپس میں لڑتی ہیں تو حکومتیں اپنے سپاہیوں کو خوب شرا میں پلاتی ہیں تا کہ انہیں ہوش نہ رہے اور موت کا ڈر