خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 70

$ 1958 70 (10) خطبات محمود جلد نمبر 39 اگر تم صحیح معنوں میں ذکر الہی کرو گے تو یقیناً اس کے نتیجہ میں کفر کو شکست ہوگی اور اسلام کو غلبہ حاصل ہوتا چلا جائے گا (فرموده 11 را پریل 1958ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: يَا هَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ " - 1 اس کے بعد فرمایا: رمضان کے دن خاص طور پر ذکر الہی کے دن ہوتے ہیں لیکن دنیا میں عام طور پر جب ذکر الہی کرنے والا ذکر کرتا ہے تو اُسے پتا نہیں لگتا کہ میرا ذ کر صحیح تھا یا نہیں۔بلکہ بعض اوقات تو انسان یہ بھی نہیں سمجھتا کہ میں غلطی کر رہا ہوں۔وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں نماز پڑھ رہا ہوں حالانکہ وہ نماز نہیں پڑھ رہا ہوتا۔وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں بڑا ذ کر کر رہا ہوں حالانکہ وہ ذکر نہیں کر رہا ہوتا۔اس آیت میں