خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 38

$ 1958 38 5 خطبات محمود جلد نمبر 39 آثار بتارہے ہیں کہ تحریک وقف جدید کا مستقبل انْشَاءَ اللهُ بہت شاندار ہوگا دوست اس تحریک کی کامیابی کے لیے دعائیں کریں اور ایک دوسرے کو اس میں شامل ہونے کی تحریک بھی کرتے رہیں (فرموده 28 فروری 1958ء بمقام کراچی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہے اس سال ایک وقف جدید کی تحریک کی گئی ہے جس کے ذریعہ تمام ملک میں رشد و اصلاح کے کام کو وسیع کرنے کے لیے واقفین زندگی بھجوائے جا رہے ہیں۔اب تک یہ واقفین ربوہ سے پشاور ڈویژن، ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن میں بھجوائے گئے ہیں۔نیز خیر پور ڈویژن میں بھی اور حیدر آباد ڈویژن میں بھی بعض واقفین بھیجے گئے ہیں۔میں نے چودھری عبداللہ خان صاحب سے جو یہاں کی جماعت کے امیر ہیں کہا ہے کہ وہ ایک ایسا انسپکٹر مقرر کریں جو اس طرز سے نواب شاہ تک کے علاقہ کا دورہ کرے اور معلمین کے کام کی نگرانی کیا کرے۔آخر جو معلم جاتے ہیں اُن کے کام کی نگرانی کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔مگر بجائے اس کے کہ ربوہ سے