خطبات محمود (جلد 39) — Page 359
$1959 359 خطبات محمود جلد نمبر 39 کی اسلام میں کتنی بڑی اہمیت ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جمعہ میں تمام محلہ یا گاؤں کے لوگ جمع ہوتے ہیں مگر ہماری شورای تو ایسی ہے جس میں سارے ملک کے لوگ جمع ہوتے ہیں۔اس لیے ان دنوں میں اور بھی زیادہ ذکر الہی کی ضرورت ہے۔ہم نے ان دنوں سارے سال کے لیے پروگرام بنانا ہوتا۔تا ہے اور یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آئندہ سال ہم نے کس طرح اسلام کی خدمت کرنی ہے اور غیر ممالک میں کس طرح ذکر الہی بلند کرنے کے لیے مساجد تعمیر کرنی ہیں اور کس طرح اسلام کے دوسرے اداروں کو ترقی دینی ہے۔پس دوستوں کو چاہیے کہ جمعہ اور شورای کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دُعاؤں پر زور دیں، جمعہ کے موقع پر بھی اور جمعہ کے بعد بھی ، شوری کے موقع پر بھی اور شورای کے بعد بھی۔پچھلے سال بعض دوستوں سے غلطی سرزد ہوئی تھی اور وہ شوری سے بغیر اجازت حاصل کیے ادھر اُدھر چلے گئے تھے۔امید ہے کہ اس سال اُن سے یہ غلطی نہیں ہوگی۔پچھلے سال مجھے رائے لیتے وقت معلوم ہوا کہ جتنے نمائندوں کو دفتر کی طرف سے ٹکٹ جاری ہوئے تھے اجتماع میں اُس تعداد سے چھ نمائندے کم ہیں حالانکہ پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا بلکہ قادیان میں جب سے میں نے شورای شروع کی ہے کئی دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ شوری شروع ہونے سے قبل جتنے نمائندوں کو ٹکٹ جاری کیے جاتے تھے رائے لیتے وقت تعداد اُس تعداد سے بڑھ جاتی تھی۔اور اس کی وجہ یہ ہوتی تھی کہ کچھ لوگ بعد میں آکر ٹکٹ لے لیتے تھے۔مگر پچھلے سال دوستوں نے غفلت سے کام لیا اور مختلف عذرات کی وجہ سے اٹھ کر چلے گئے۔جب رائے شماری کی گئی تو جتنے لوگوں کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا چھ نمائندے اُن سے کم نکلے۔دوستوں کو آئندہ اس قسم کی غلطی کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے۔مجلس شوری میں شمولیت تو ایسی چیز ہے کہ دوست اس پر جتنا بھی فخر کر سکیں کم ہے۔ہم تو دیکھتے ہیں کہ دنیوی پارلیمنٹوں کے ممبر بھی اجلاس میں سے باہر نہیں جا سکتے۔چنانچہ انگلستان کی پارلیمنٹ کا یہ قاعدہ ہے کہ اگر کوئی ممبر کسی ضروری کام کی وجہ سے اجلاس سے باہر جانا چاہے تو وہ اس وقت تک باہر نہیں جا سکتا جب تک کہ وہ حزب مخالف کا ایک آدمی بھی اپنے ساتھ نہ لے جائے۔ہمارے ہاں تو چونکہ کوئی فریق مخالف ہوتا ہی نہیں اس لیے اس قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا کوئی ممبر اجلاس سے باہر جاہی نہیں سکتا۔بہر حال جب دنیا کی انجمنوں میں اتنی سختی کی جاتی ہے تو جو انجمنیں