خطبات محمود (جلد 39) — Page 358
$1959 358 44) خطبات محمود جلد نمبر 39 جمعہ اور مجلس شورای کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دُعائیں کرو مجلس شوری میں نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہے اس میں شمولیت خاص اہمیت رکھتی ہے (فرموده 17 اپریل 1959 ء بمقام ربوہ ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کراچی جانے سے پہلے تو میں خود سیڑھیوں سے اتر کر نماز کے لیے آ جاتا تھا لیکن سفر میں جو موٹر کا حادثہ پیش آیا تو اس کے نتیجہ میں وجع المفاصل کی ایسی تکلیف شروع ہوئی جس کی وجہ سے میں ابھی چل پھر نہیں سکتا مگر پھر بھی میں کرسی پر بیٹھ کر آ گیا ہوں اور آج چونکہ شوری ہے اس لیے نماز جمع ہوگی۔کوشش کروں گا کہ جتنی دیر بیٹھا جاسکے وہاں بیٹھوں۔گو جسم کا ضعف ہے اس کی وجہ سے میرے لیے زیادہ دیر بیٹھنا مشکل ہے۔وجع المفاصل کے سلسلہ میں جو دوائیاں کھائی جاتی ہیں مثلاً اے۔پی سی وغیرہ وہ چونکہ ضعف پیدا کرنے والی ہوتی ہیں اس لیے مجھ سے زیادہ دیر تک بیٹھا نہیں جاسکتا۔جمعہ کے لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جب اس کی اذان سنو تو اپنے تمام کاموں کو بند کرتے ہوئے ذکر الہی کے لیے مسجد کی طرف چل پڑو۔1 اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ جمعہ