خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 349

$1959 349 خطبات محمود جلد نمبر 39 متعلق جو اندازے لگائے گئے ہیں ان میں کمی آجائے گی۔چنانچہ یہی ہوا۔بارشیں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد ہوتی رہیں اور دھوپ نہیں نکلی جس کی وجہ سے اخباروں میں بھی یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اگر یہی حال رہا تو غلہ میں کمی واقع ہو جائے گی۔اب دھوپ نکل آئے تو شاید یہ خطرہ دور ہو جائے لیکن ابھی تک اس قسم کی خبریں نہیں آئیں۔بہر حال غلہ کی کمی اور زیادتی کا انحصار خدا تعالیٰ کے فضل پر ہے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے بیان کیا تھا کہ غلہ زیادہ اُگاؤ کا تعلق اتنا سیاست سے نہیں جتنا جی مذہب سے ہے اور زراعت میں ترقی کا انحصار خدا تعالیٰ کے فضل پر ہے اور بعد کے واقعات نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔پہلے جب وقت پر بارشیں ہو گئیں تو اخبارات میں اس قسم کی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ بہاولپور کے علاقہ میں اس قسم کی عمدہ فصل ہے کہ ایسی عمدہ فصل پچھلے ساٹھ سال میں بھی نہیں ہوئی لیکن اب پھر گھبراہٹ پیدا ہو رہی ہے اور غلہ میں کمی واقع ہو جانے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ بادل کا پتا نہیں کہ کب ہے اور مطلع صاف ہوتا کہ فصل کو فائدہ پہنچے۔بادل نہ تو حکومت کے اختیار میں ہے اور نہ آپ میں سے کسی کے اختیار میں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اگر بارش ہو جائے اور بعد میں دھوپ نکل آئے تو اس کا فائدہ ہوتا ہے لیکن یہاں یہ حالت ہے کہ روز بادل آتے ہیں اور دھوپ نہیں نکلتی جس کی وجہ سے فصل زرد پڑ جائے گی اور بالیوں میں دانے پورے نہیں بنیں گے۔پس ہمیں دُعا کرنی چاہیے کہ وہ اپنے فضل سے ہمارے ان خدشات کو دور کر دے تا جہاں افراد اور ملک کی مالی حالت درست ہو وہاں صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کی مالی حالت بھی مضبوط ہو۔ہمارے ملک میں اسی فیصدی زمیندار ہیں۔اسی طرح ہماری جماعت میں بھی اسی فیصدی زمیندار کی ہیں اس لیے اگر فصل اچھی ہوئی تو جماعت کے چندے بھی بڑھیں گے، اس کے سارے کام اچھی طرح چلتے رہیں گے اور اگر فصل خراب ہوگی تو لازمی طور پر اس کا اثر چندوں پر بھی پڑے گا اور اس سے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو نقصان پہنچے گا۔پھر بیرونی ممالک کے مبلغوں کو بھی نقصان پہنچے گا کہ انہیں وقت پر اخراجات مہیا نہیں ہوسکیں گے۔اس لیے دوست دُعا کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ سلسلہ کی حفاظت کرے اور اسے ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے۔جب سے جماعت احمدیہ قائم ہوئی ہے خدا تعالیٰ ہی اس کی حفاظت کرتا رہا ہے۔اس وقت کی تحریک جدید اور صدرانجمن احمد یہ دونوں کا ماہوار چندہ پچاسی ہزار روپیہ کے لگ بھگ ہے لیکن شروع