خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 348 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 348

$1959 348 43 خطبات محمود جلد نمبر 39 اللہ تعالیٰ کے فضل کو دائمی طور پر حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری جماعت ہمیشہ دُعاؤں میں لگی رہے (فرموده 20 فروری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میری بائیں ٹانگ میں جو وجع المفاصل کی تکلیف تھی وہ ابھی تک بڑھتی چلی جارہی ہے۔پچھلے دنوں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد بارش ہوتی رہی ہے جس کی وجہ سے موسم زیادہ ٹھنڈا رہا اس لیے درد میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔کل اِنشَاءَ اللہ میں سندھ جاؤں گا۔وہاں سردی کم ہے اس لیے ممکن ہے ہے گرمی کی وجہ سے میری اس تکلیف میں کمی ہو جائے لیکن اس کا انحصار زیادہ تر خدا تعالیٰ کے فضل پر ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو تو ساری تکلیفیں دور ہو جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ کل سے دھوپ نکل آئی ہے ورنہ خطرہ تھا کہ متواتر بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچے گا اور اس کی وجہ سے ملک میں غلہ کی اور کمی واقع ہو جائے گی۔اگر اللہ تعالیٰ نے چند دن متواتر دھوپ نکال دی تو ملک میں فصل کی حالت اچھی ہو جائے گی۔میں نے چند دن پہلے خطبہ جمعہ میں اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ متواتر بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور اگر چند دن متواتر دھوپ نہ کی تو غلہ کی زیادتی کے 0