خطبات محمود (جلد 39) — Page 347
$1959 347 خطبات محمود جلد نمبر 39 جائے تو اُمید ہے اگلے سال وہ اور بھی اچھا کام کر سکیں گے۔پس میں دونوں محکموں کے متعلق چندہ کی تحریک کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان کی دونوں تحریکات میں چندہ دے کر خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔میں نے تحریک جدید کے متعلق اس کی غلط فہمی کا ازالہ کر دیا ہے کہ چونکہ ایکسچینج نہیں ملتا اس لیے تحریک جدید کے وعدے کرنے اور پھر اُن کی وصولی میں کچھ دیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔میں نے بتایا ہے کہ اس میں بڑا سخت حرج ہے۔علاوہ اس کے کہ ہماری گورنمنٹ میں سبکی ہوگی ، ہمارے مبلغ بھی بے بس ہو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ آج دھوپ نکل آئی ہے۔اگر یہ دھوپ کچھ دن اور بھی نکلی رہی تو اُمید ہے فصلیں اچھی ہو جائیں گی۔دوست خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر یہ بھی ادا کریں اور دُعا ئیں بھی کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے اس فضل کو جاری رکھے اور اسلام کی اشاعت کے لیے مالی امداد کے وعدے کر کے اس فضل کو جذب کرنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس سال کو پچھلے سال سے ہزاروں گنا اچھا کر دے۔امید ہے کہ دوست ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور اپنے وعدوں کو بڑھا کر اسلام کی ترقی اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کریں گئے۔(الفضل 19 فروری 1959ء)