خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 251 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 251

$1958 251 خطبات محمود جلد نمبر 39 اپنی آنکھوں سے اس کھانے میں زہر ملاتے دیکھا ہے اور پھر وہ کھانا کھا لے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ کی بڑا ہی احمق ہے۔وہ اگر مر جائے گا تو کوئی بھی اُس پر رحم نہیں کرے گا۔سارے لوگ یہی کہیں گے کہ اس شخص کا علاج یہی تھا۔یہی حال ہمارا ہو گا کہ ہم اللهُ اَكْبَرُ اللَّهُ اَكْبَرُ سنتے ہیں اور پھر بھی دوسروں کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف ہی توجہ رکھیں اور اُس ہی سے مدد مانگیں“۔الفضل 21 نومبر 1958 ء ) 1 : تذکرہ صفحہ 50 طبع چہارم 2 : بخاری کتاب المغازى باب غزوة ذات الرقاع