خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 237

$1958 237 خطبات محمود جلد نمبر 39 زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کی کوشش کی جائے۔قرآن کریم نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایک بڑی خوبی یہ بیان فرمائی ہے کہ كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلوةِ وَالزَّكوة 2 یعنی وہ ایسا نیک تھا کہ اپنے بیوی بچوں کو بھی نیکی کی تلقین کرتا رہتا تھا۔اسی طرح جو دوست غیر احمدی معززین کو اپنے ہمراہ لائیں انہیں اس امر کی طرف توجہ دلائیں کہ وہ بیشک ہمارے پیچھے نمازیں نہ پڑھیں مگر مسجد میں آکر پنجوقتہ نماز پڑھنے کی ضرور کوشش کریں اور دُعاؤں اور ذکر الہی میں اپنے ایام بسر کریں۔آخر نماز کی پابندی جس طرح ہمارے لیے ضروری ہے اُسی طرح اُن کے لیے بھی ضروری ہے۔بیشک ہم انہیں یہ نہیں کہتے کہ وہ ہمارے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ وہ اپنے طریق پر جس طرح بھی نماز پڑھنا چاہیں پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کو یاد کریں۔مجھے یاد ہے پارٹیشن کے بعد جہلم میں میں نے ایک جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں پاکستان دے دیا ہے۔اب ان کا فرض ہے کہ وہ اسلامی احکام پر بھی عمل کریں کیونکہ پاکستان کا مطالبہ اسی بناء پر کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کو ایک الگ مقام اس لیے ملنا چاہیے کہ وہ اسلامی تمدن اور معاشرت کو قائم کرسکیں۔پس اب جبکہ پاکستان ملی چکا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اسلامی احکام پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا کہ یہ ثابت ہو جائے کہ انہوں نے جو مطالبہ کیا تھا وہ دیانتداری پر مبنی تھا۔اور اس غرض کے لیے انہیں چاہیے کہ وہ نمازیں پڑھیں ، روزے رکھیں، زکوۃ دیں، حج کریں۔پھر مجھے خیال آیا کہ ایسا نہ ہو یہ لوگ غلطی سے یہ سمجھ لیں کہ میں کی انہیں اپنے پیچھے نماز پڑھنے کی تلقین کر رہا ہوں۔چنانچہ میں نے انہیں کہا کہ ہمارا اور آپ لوگوں کا قبلہ بھی ایک ہے، قرآن بھی ایک ہے اور نماز بھی ایک جیسی ہی ہے لیکن پھر بھی میں یہ نہیں کہتا کہ آپ کی میرے پیچھے نماز پڑھیں میں یہ کہتا ہوں کہ آپ غیر احمدی امام کے پیچھے پڑھیں اور غیر احمدیوں کی مسجد میں پڑھیں مگر پڑھیں ضرور۔میں یہ بھی نہیں کہتا کہ اگر کوئی حنفی ہو تو وہ شافعیوں کے پیچھے نماز پڑھے یا شافعی حنفیوں کے پیچھے پڑھے بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی حنفی ہے تو وہ حنفیوں کے پیچھے نماز پڑھے، شافعی ہے تو وہ شافعیوں کے پیچھے پڑے، شیعہ ہو تو شیعوں کے پیچھے پڑھے مگر بہر حال وہ خدا تعالیٰ کا نام ضرور لے اور اس کی عبادت کرے تا کہ اُس کا خدا اُس پر خوش ہو جائے۔جب میں تقریر کر کے بیٹھو گیا تو ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ میں ایک بات کہنی چاہتا ہوں۔میں اُس کے دھوکا میں آ گیا اور