خطبات محمود (جلد 39) — Page 111
$1958 111 خطبات محمود جلد نمبر 39 انسان ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے سب سے زیادہ معزز انسان ہیں۔اس کے بعد اُس کے بیٹے نے کہا اب تم اندر جا سکتے ہو ورنہ خدا کی قسم ! اگر تم یہ اقرار نہ کرتے تو میں تمہیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیتا بلکہ یہیں تمہیں قتل کر دیتا۔20 تو دیکھو ان لوگوں نے کیسی شاندار قربانیاں کی تھیں۔آجکل تو کوئی اپنے دوست کے خلاف بھی بات نہیں سن سکتا لیکن وہاں بیٹا اپنے باپ کا رستہ روک کر کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ تم یہ اقرار کرو کہ میں مدینہ کا سب سے زیادہ ذلیل شخص ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے سب سے زیادہ معزز شخص ہیں ورنہ میں تمہیں شہر میں داخل نہیں ہونے دوں گا بلکہ تلوار سے اسی جگہ ٹکڑے کی ٹکڑے کر دوں گا۔ہماری جماعت کو بھی دینی معاملات میں اسی قسم کی غیرت دکھانی چاہیے اور پھر انتظار کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کس طرح مدد کرتا ہے۔یقیناً اگر وہ ایسا کریں گے تو آسمان سے خدا تعالیٰ کے فرشتے پرے 21 باندھ کر نیچے اتریں گے اور وہ لوگوں کے دل دھو دھو کر احمدیت کے لیے صاف کر دیں گے۔اور جو لوگ ان سے پہلے ایمان لاتے ہیں بعد میں آنے والے ان کے قدم چومیں گے اور ان کی قدر کریں گے کیونکہ جو شخص ایمان لے آتا ہے اُس کے اندر ایمان کی قدر بھی ہوتی ہے اور وہ جانتا ہے کہ پہلے ایمان لانے والے کی غیرت اس سے بہر حال زیادہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایران سے عرب میں چکیاں آئیں جو نہایت بار یک آٹا پیستی تھیں۔جب ان چکیوں پر پہلی دفعہ آٹا پسا تو وہ حضرت عمرؓ کے پاس لایا گیا۔آپ نے فرمایا یہ آٹا ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ملا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے ہیں۔اس لیے یہ آٹا سب سے پہلے حضرت ام المومنین عائشہ کے پاس لے جاؤ۔چنانچہ آٹا حضرت عائشہ کے پاس لایا گیا۔آپ نے اُس کی روٹی پکوائی۔چونکہ آٹا میدہ کی قسم کا تھا اس لیے نہایت ملائم روٹی پکی۔جب آپ نے ایک لقمہ منہ میں ڈالا تو آپ کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گرنے لگ گئے۔وہ خادمہ جس نے روٹی پکائی تھی گھبرا کر کہنے لگی آٹا تو بہت ملائم ہے اور روٹی بھی اچھی پکی ہے پھر آپ روتی کیوں ہیں؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا تو نہیں جانتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت آخری عمر میں کمزور ہو گئے تھے اور ہم دانوں کو پتھروں سے گوٹ کر روٹیاں پکا یا کرتی تھیں۔چنانچہ جو روٹیاں تیار