خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 46 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 46

$ 1958 46 7 خطبات محمود جلد نمبر 39 اپنے فرائض کو انتہائی خوش اسلوبی ، پوری توجہ اور محنت کے ساتھ ادا کرو (فرموده 14 مارچ 1958ء بمقام محمود آبا دا سٹیٹ سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ 1 یعنی اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو متقی اور محسن ہوں۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ تقوی اور احسان کے ساتھ خدا تعالیٰ کی معیت حاصل ہوتی ہے۔تقوی کے ایک معنے تو یہ ہیں کہ انسان اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور دوسرے معنے یہ ہیں کہ حرام چیزوں سے بچتا ر ہے۔اور محسن کے ایک ظاہری معنے تو یہ ہیں کہ انسان لوگوں پر احسان کرے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احسان کے یہ معنے کیسے ہیں کہ انسان خدا تعالیٰ کی ایسے رنگ میں عبادت کرے کہ اُسے یہ محسوس ہو کہ وہ گویا خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے اور اگر یہ مقام کسی کو حاصل نہ ہو تو پھر اس سے ادنیٰ مقام یہ ہے کہ وہ عبادت کرتے وقت یہ محسوس کرے کہ خدا اس کو دیکھ رہا ہے 2 یعنی نماز کا کامل ہونا احسان ہوتا ہے۔اور ایک معنے لغت کے لحاظ سے یہ ہیں کہ انسان اپنے فرائض کو انتہائی خوش اسلوبی اور پوری توجہ کے ساتھ