خطبات محمود (جلد 39) — Page 311
$1959 311 خطبات محمود جلد نمبر 39 کی کوٹھی پانچ روپے کرایہ پر دے دی تھی۔بعد میں انہوں نے کوٹھی تو خالی کرالی مگر یہ کہہ دیا کہ ہم نے سے گورنمنٹ کے مہمانوں کے لیے وقف کر دیا ہے۔یہ کونسا احسان ہے جو اس وقت جتایا جا رہا ہے؟ ہندوستانی گورنمنٹ نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا۔ہاں ! ہم نے اُس کے موجودہ لیڈروں پر کئی احسان کی کیسے ہیں۔پھر اپنے ابتدائی دور میں خود کانگرس بھی ہم سے مدد حاصل کرتی رہی ہے۔اگر وہ اس بات کا ج انکار کرے تو میں اب بھی اس بات کو ثابت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ڈاکٹر بھار گوا 4 جو مشرقی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں ایک دفعہ میرے پاس آئے اور انہوں نے کانگرس کے انگریزی اخبار کے لیے مجھ سے مدد مانگی اور میں نے اُن کو مدددی اور گو وہ اخبار جاری نہ ہو یا جاری ہوا تو بعد میں بند ہو گیا مگر ہم نے اُن کو مدددے دی۔بہر حال ہم ہمیشہ کانگرس پر احسان کرتے رہے ہیں اور گاندھی جی اس بات کی کو خوب جانتے تھے اور سمجھتے تھے کہ احمدیوں کے تعاون کے بغیر کام نہیں چلے گا۔جب میں 1924ء میں ولایت گیا تو لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپ گاندھی جی سے کیوں نہیں ملے؟ آپ اُن سے مل لیں۔اس پر میں نے انہیں تار دی کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔وہ شریف آدمی تھے۔انہوں نے جواب دیا کہ میں اس وقت دہلی میں ہوں اس لیے آپ یہیں آ کر مجھ سے مل لیں۔مجھے اطلاع مل چکی تھی کہ میری بیوی امتہ الحی مرحومہ بہت بیمار ہیں اس لیے میں دہلی نہیں جاسکتا تھا۔میں نے انہیں لکھا کہ میں دہلی بعض وجوہات کی بناء پر نہیں ٹھہر سکتا۔ہاں میرا جہاز بمبئی ٹھہرے گا۔اگر بمبئی میں ملاقات کی صورت پیدا ہو جائے تو بہتر ہوگا۔گاندھی جی نے میرا اتنا لحاظ کیا تو کہ بمبئی آگئے اور وہاں ہماری پہلی ملاقات ہوئی۔بعد میں شملہ میں ملاقاتیں ہوتی رہیں۔مولا نا محد علی صاحب جو ہرا بھی کانگرس میں ہی شامل تھے اُن کے بھائی مولانا شوکت علی صاحب مرحوم بہت جو شیلے تھے۔جب گاندھی جی نے مجھ سے کہا کہ آپ کا نگرس میں شامل کیوں نہیں ہوتے؟ تو میں نے انہیں جواب دیا کہ ہم تو مذہبی جماعت ہیں۔لیکن اگر سیاست کا سوال ہو تو میں کانگرس میں کیسے شامل ہوسکتا ہوں ؟ مسٹر محمد علی صاحب جناح کو آپ نے کانگرس سے صرف اس لیے نکال دیا ہے کہ انہوں نے کہہ دیا کہ میں کھدر نہیں پہنتا۔وہ آپ سے اس بارہ میں متفق نہیں تھے۔اُن کا خیال تھا کہ ملک مشینوں کی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔جب آپ اس قدر جبر کرتے ہیں تو میں کانگرس میں کس طرح شامل ہوسکتا ہ ہوں؟ ہاں !! ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ اس بات کے لیے رستہ کھلا رکھیں کہ گو ہم