خطبات محمود (جلد 39) — Page 259
$ 1958 259 (31 خطبات محمود جلد نمبر 39 توحید کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان نصیب نہیں ہوسکتا توحید کامل کا سچانمونہ رسو کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے دکھایا (فرموده 21 نومبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ - 1 اس کے بعد فرمایا: اس آیت میں مومنوں کو خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا ارْكَعُوا اے مومنو! رکوع کرو۔رکوع سے ایک تو وہ رکوع مُراد ہوتا ہے جو نماز میں ادا کیا جاتا ہے لیکن رکوع کے ایک معنے تو حید کے بھی ہوتے ہیں۔چنانچہ عرب لوگ اسلام سے پہلے اللہ پر ایمان لانے والے شخص کو ہمیشہ راکع کہا کرتے تھے کیونکہ وہ بچوں کی پرستش کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی توجہ رکھتا اور اس کے سامنے بجز اور تذلیل کا اظہار کرتا تھا۔یہاں بھی رکوع کے معنے توحید