خطبات محمود (جلد 39) — Page 251
1958ء 251 خطبات محمود جلد نمبر 39 اپنی آنکھوں سے اس کھانے میں زہر ملاتے دیکھا ہے اور پھر وہ کھانا کھالے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ بڑا ہی احمق ہے۔ وہ اگر مر جائے گا تو کوئی بھی اُس پر رحم نہیں کرے گا۔ سارے لوگ یہی کہیں گے کہ اس شخص کا علاج یہی تھا۔ یہی حال ہمارا ہو گا کہ ہم اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ سنتے ہیں اور پھر بھی دوسروں کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف ہی توجہ رکھیں اور اُس ہی سے مدد مانگیں۔ 1 : تذکرہ صفحہ 50 طبع چہارم 2 : بخارى كتاب المغازى باب غزوة ذات الرقاع الفضل 21 نومبر 1958ء)