خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 160

1958ء 160 19 خطبات محمود جلد نمبر 39 مسئلہ کشمیر کے متعلق پاکستانی عوام کی بے چینی اور حکومت کا فرض بے شک حکومت جتھوں کو جنگ بندی کی سرحد عبور کرنے سے روک سکتی ہے لیکن اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ عوام کو بتائے کہ اُس کے پاس اس مسئلہ کو حل کرنے کا کیا ذریعہ ہے (فرمودہ 27 جون 1958ء بمقام مری ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ - 1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو یہ ہدایت دیتا ہے کہ وہ ہمیشہ ایک منظم جماعت کے طور پر رہا کریں اور جب کوئی اچھا کام کرے تو ساری جماعت کو چاہیے کہ وہ اُس کے ساتھ مل کر اُس کام کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اور اگر کوئی شخص ظلم سے کام لے یا فساد کرے تو کبھی اُس کے ساتھ شامل نہ ہوں خواہ وہ مومن ہوں یا غیر مومن کیونکہ اللہ تعالی ظلم اور فساد پسند نہیں کرتا۔ آج ہی یہاں کے مبلغ نے ایک ٹریکٹ چھپوایا ہے جو عیسائیوں کے ایک ٹریکٹ کے جواب