خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 335

$1959 335 خطبات محمود جلد نمبر 39 کی جاتی ہیں کہ انہیں پڑھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔بہر حال ہلاکو خان کو بغداد پر فتح کی ایک وزیر کے ساتھ مل جانے کی وجہ سے ہوئی تھی۔گو بعد میں ہلاکو خان نے اُس وزیر کو بھی قتل کروا دیا کی اور کہا جب تم نے اپنے بادشاہ سے غداری کی ہے تو تم میرے ساتھ کیوں نہیں کرو گے اور اس طرح اُس وزیر کو سزا تو مل گئی لیکن اسلامی سلطنت تباہ ہو گئی اور سات آٹھ سوسال تک اس کا نشان مٹا رہا۔اب آ کر بغداد میں دوبارہ اسلامی حکومت قائم ہوئی تھی مگر دو تین سال کے اندر اندر جنرل قاسم کے ذریعہ سے تباہ ہوگئی۔تو دیکھو بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مذہبی جوش میں آکر قوم کی قوم کھڑی ہو جاتی ہے اور کہتی ہے ہمارے مذہب کی ہتک ہو گئی۔قرآن شریف فرماتا ہے کہ اگر وہ جوش نیکی پر ہے تو تعاون کرو۔اور اگر وہ محض کسی ضد کی وجہ سے پیدا ہوا ہے تو اُس سے عدم تعاون کرو۔گویا با تقوی اور نیکی کی باتوں پر تعاون کیا کرو، گناہ اور بدی کی باتوں پر تعاون نہ کیا کرو۔اگر دنیا اس پر عمل کرنے لگے تو تم خود ہی کی اندازہ لگا لو کہ کتنا امن ہو جائے۔پہلی جنگ عظیم اس بات پر ہوئی تھی کہ آسٹریا کا ولی عہد جا رہا تھا، اُس سر بیا ( SERBIA) کے لوگوں نے بم پھینک دیا اور وہ مر گیا۔اس پر جنگ شروع ہوگئی جس میں انگریز بھی شامل ہو گئے ، جرمن بھی شامل ہو گئے۔حالانکہ جس علاقہ میں سے وہ گزر رہا تھا اور جن لوگوں کی نے اُسے مارا تھا حکومت اُن پر بڑا ظلم کر رہی تھی۔تو یہ تعاون بظاہر تو عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَی تھا لیکن باطن عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ تھا کیونکہ لوگوں نے اُس ولی عہد کو حکومت کے ظلم کی وجہ سے مارا تھا۔یہی دوسری جنگِ عظیم میں ہوا کہ ساری اتحادی قو میں ہٹلر پر پل پڑیں۔بہانہ یہ بنایا کہ ہم پولینڈ کی مدد کرنے لگے ہیں۔وہ پولینڈ کی گئی مددتو نہ کر سکے لیکن پولینڈ کی مدد کرتے کرتے انہوں نے جرمنی پر حملہ کر دیا اور اب اُس کا یہ خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کہ اس کے بعد روس سے ایسا جھگڑا چھڑا ہے کہ وہ ختم ہونے میں ہی نہیں آتا اور روس دنیا کے ہر ملک میں فساد ڈلوا رہا ہے۔امریکہ کو پہلے طاقت کا بڑا دعوای تھا لیکن وہ بھی اب کمزور ہو گیا ہے۔ظاہر میں تو وہ یہ کہتا ہے کہ میں ہر مخالف کا مقابلہ کروں گا لیکن عملی طور پر اُس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔دراصل روس نے جو راکٹ پھینکے ہیں اُن کا اتنا رعب پڑ گیا